Express News:
2025-07-26@14:51:58 GMT

ہزاروں برس سے گمشدہ قدیم مصر کے تین مقبرے دریافت

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ہزاروں برس سے گمشدہ قدیم مصر کے تین مقبرے دریافت کر لیے۔

مصریوں کے بنائے گئے یہ مقبرے دریائے نیل کے کنارے واقع مصر کے شہر الاقصر میں ایک آثارِ قدیمہ کے مقام دراع ابو النجا میں دریافت کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق ان مقبروں کا تعلق 1550 سے 1070 قبلِ مسیح تک حکومت کرنے والی مصری سلطنت سے ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین نے مقربوں میں کندہ تحریروں سے مقبروں میں دفن افراد کے نام اور خطاب کا پتہ لگا لیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مقبرے تین مردوں کے ہیں جن کا شاہی خاندان سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن مصریوں کی زندگی میں ان کا اہم کردار تھا۔

مقبروں میں اوزار سمیت متعدد دیگر مصری اشیا بھی پائی گئیں۔

واضح رہے مشہور ’بادشاہوں کی وادی‘ کے قریب واقع دراع ابو النجا کا مقام اعلیٰ عہدیداران، سپر وائزر اور اہلکاروں کے مدفن کے طور پر جانا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن

پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چین کے مرکزی فوجی کمیشن  کے نائب چیئرمین جنرل زانگ یوؤ شیا نے  بیجنگ میں دورے پر آئے ہوئے  پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصیم منیر سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز زانگ یوؤ شیا نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات چین اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں۔ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسٹریٹجک مواصلات، تبادلوں اور تعاون  کو مضبوط بناتے ہوئے خطے کے  امن اور ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا

تاکہ نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔ جنرل زانگ یوؤ شیا نے امید ظاہر کی کہ   پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ  تمام شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور وسعت دینے کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔انہوں نے کہا  پاکستان میں چینی دوستوں کا بھرپور طریقے سے تحفظ  کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا،چینی وزیر خارجہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں، وزیراعظم پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر اسلامو فوبیا کے خلاف اجتماعی اقدام ناگزیر ہے، اسحٰق ڈار کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن کے شہدا کو خراجِ عقیدت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
  • سعودی عرب: ٹریفک حادثے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • ناکارہ پاور پلانٹس کا ملبہ 46.73 ارب میں فروخت، قیمت اسٹیٹ بینک ماہرین نے مقرر کی
  • مصری شہریوں نے بحیرہ روم سے غزہ تک امداد بھیجنے کا انوکھا طریقہ اپنالیا
  • ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی ‘بارش’ کیوں برسائی جارہی ہے؟
  • پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن
  • سیکیوٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت دو جوان شیہد
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • خاموش سمندر کی گواہی: دوسری جنگِ عظیم کا گمشدہ جاپانی جنگی جہاز کتنے سال بعد دریافت کرلیاگیا
  • بارش اور سیلاب سے مزید 10 جاں بحق: شاہراہ قراقرم پر ہزاروں افراد پھنس گئے