پاکستان میں سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے، معاونِ خصوصی ہارون اختر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ہارون اختر: فائل فوٹو
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔
بنکرپسی قانون لانے سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایت پر بنی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی صدارت میں ہوا۔
ہارون اختر نے "کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن ایکٹ 2018" میں ترامیم کےلیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو سازگار بنانے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون میں اصلاحات صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی، کمیٹی کی سفارشات سے قانونی پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اعلامیے کے مطابق ہارون اختر نے کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن ایکٹ 2018 میں ترامیم کےلیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی، ذیلی کمیٹی کا مقصد ایکٹ کو مؤثر اور تمام ضروری شقیں شامل کرنا ہے، کمیٹی میں سینئر وکلاء علی سبطین فضل، عابد شعبان شامل ہیں، کمشنر سی ای پی سی مظفر مرزا اور کنسلٹنٹ عثمان خان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات کا حتمی ڈرافٹ 13 جون کو پیش کرے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہارون اختر ذیلی کمیٹی
پڑھیں:
گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 2برسوں کے دوران برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ (6.8 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا تاکہ مصنوعی ذہانت کی مہم کو تقویت دی جا سکے۔ گوگل کی جانب سے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے قبل کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری سرمایہ جاتی اخراجات، تحقیق و ترقی پر کی جائے گی۔منگل کے روز گوگل نے والتھم کراس، ایسٹ ہرٹ فورڈشائر میں ایک نیا ڈیٹا سینٹر بھی کھولا جس کے لیے گزشتہ برس ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا۔