حکومت 300 فیڈرز لےکر ریکوری میں مدد دے تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے، مونس علوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
مونس علوی : فوٹو فائل
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کا کہنا ہے کہ حکومت 300 فیڈرز لے کر ریکوری میں مدد دے تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔
ایک بیان میں مونس علوی نے کہا کہ وہ آج سندھ اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس سے چئیرمین توانائی کمیٹی کی اجازت کے بعد روانہ ہوئے۔ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن سیکٹر کسی بھی نجی یا سرکاری کمپنی کی نااہلی کی حوصلہ افزائی کا متحمل نہیں ہو سکتا،
مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، 150 فیڈرز پر نقصانات 87 فیصد تک ہیں، کوشش ہے لوڈشیڈنگ فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز سے کی جائے۔
سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا جاتا رہے گا، مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں، حکومت 300 فیڈرز لیکر ریکوری میں مدد دے تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک مونس علوی
پڑھیں:
پائیدار ترقی کے 65 فیصد اہداف نوجوانوں کی فعال شمولیت سے ہی ممکن ہیں، کامران ٹیسوری
نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں نوجوانوں کی آواز اور ترجیحات کو شامل کرنا ناگزیر ہے، نوجوان آج کے قائد اور کل کے معمارِ پاکستان ہیں، پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں میں سرمایہ کاری سے جڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا فخر اور پائیدار ترقی کے ضامن ہیں، نوجوانوں کی تخلیقی سوچ اور عزم قومی ترقی کا سب سے مضبوط سہارا ہے، پائیدار ترقی کے 65 فیصد اہداف نوجوانوں کی فعال شمولیت سے ہی ممکن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں گورنر انیشیٹوز کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید اور معیاری تعلیم دی جا رہی ہے، مقامی و علاقائی حکومتیں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں نوجوانوں کی آواز اور ترجیحات کو شامل کرنا ناگزیر ہے، نوجوان آج کے قائد اور کل کے معمارِ پاکستان ہیں، پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں میں سرمایہ کاری سے جڑا ہے۔