طے ہوا تھا رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی تو شیڈول کیسے تبدیل ہوا؟ اراکین سی ای او کے الیکٹرک پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اراکین نے سی ای اوکے الیکٹرک مونس علوی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا طے ہوا تھا رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی تو شیڈول کس کی اجازت سے تبدیل ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس چیئرمین خصوصی کمیٹی فیاض بٹ کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ ، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت دیگر شریک ہوئے جبکہ حیدرآباد و سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
سی ای او کے الیکٹرک کے پہنچنے سے قبل اجلاس میں گرما گرمی رہی، کمیٹی ارکان نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک نہ پہنچتے تو شوکاز دیتے۔
کمیٹی اراکین نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے سوال کیا قانون کیا ہے؟ کس قانون کے تحت لوڈشیڈنگ ہوتی ہے؟ رولزکےتحت آپ کس طرح لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں قانون بتائیں،سی ای او کےالیکٹرک نے بتایا کہ ہم لائن لاسزکی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں۔
جس پر کمیٹی اراکین نے کہا کہ لائن لاسزکوچھوڑیں قانون بتائیں ؟ تو دونوں اداروں کےسربراہان جواب دینے سے قاصررہے۔
اجلاس میں لیاقت آباد سے منتخب ایم پی اے معاذ محبوب نے سی سی او مونس علوی سے مکالمے میں کہا کہ جب لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا اس کے بعد بجلی بند کرنے کا جواز نہیں، غیر قانونی لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک حکام کیخلاف ایف آئی آرہونی چاہیے۔
مونس علوی نے سوال کیا کہ کیا آپ بجلی کی چوری کےخلاف بھی ایف آئی آر درج کرائیں گے؟ تو معاذمحبوب کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری کے خلاف آپ کےساتھ ہیں ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ توروکیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا کہ تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کا شیڈول دینا ہوگا۔
دوران اجلاس اراکین اسمبلی نے سی ای او کے ای مونس علوی پر برہمی کا اظہار کیا ، محمد فاروق نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں طے ہوا تھا کہ رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، شیڈول کب اور کیسے کس کی اجازت سے تبدیل ہوا۔
مونس علوی نے بتایا کہ ہیٹ ویو 45 ڈگری پر لوڈ شیڈنگ نہیں کرتے تو محمد فاروق کا کہنا تھا کہ کراچی میں 45 ڈگری درجہ حرارت کب ہوا ہے۔
سی ای او کے ای نے کہا کہ جماعت اسلامی والوں کو ہم سےکچھ زیادہ محبت ہے، جس پر ، محمد فاروق نے بتایا کہ جماعت اسلامی غور کررہی ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنی لے آئیں۔
خصوصی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس میں سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی کے غیر سنجیدہ رویے پر اراکین نے برہمی کا اظہار کیا۔
بلقیس مختار نے کہا کہ کے الیکٹرک کا سی ای او سنجیدہ نہیں اور پوائنٹ نوٹ نہیں کررہے، سجاد سومرو کا کہنا تھا کہ آپ بار بار موبائل استعمال کررہے ہیں اب مت کیجیے گا۔
سعدیہ جاوید کا بھی کہنا تھا کہ گزشتہ اجلاس میں کے الیکٹرک حکام نے ایم پی اے پرسخت جملے استعمال کئےتھے، اس عمل پر معافی مانگیں یا ورنہ اجلاس سے باہر نکالیں۔
مونس علوی نے ادارے کی طرف سے اراکین اسمبلی سے معذرت کی۔
سی ای او کے الیکٹرک نے بجلی چوری روکنے میں اپنی ناکامی تسلیم کرلی اور کہا جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں کارروائی کی جائے، ہم وہاں کنکشن نہیں کاٹ پاتے۔
مزیدپڑھیں:عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 6 کے بجائے 5 جون سے کرنے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سی ای او کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ نہیں مونس علوی نے سندھ اسمبلی خصوصی کمیٹی کہنا تھا کہ اجلاس میں اراکین نے نے کہا کہ کی لوڈ
پڑھیں:
اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس؛ 2026-27 میں پاکستان کی چیئرمین شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
سٹی 42 : ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلیٰ سطح کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں2026-27 میں پاکستان کی چیئرمین شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس پاکستان کی ایس سی او (SCO) کے سربراہانِ مملکت کونسل (CHS) کی چئیرمین شپ کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں 2026-27 میں پاکستان کی چیئرمین شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی وزیراعظم نے منصوبہ بندی کے عمل کی راہنمائی کی۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ ایس سی او سی ایچ ایس کی میزبانی شایانِ شان انداز میں کی جائے ۔
اجلاس میں معاونِ خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ شریک ہوئے۔ اسکے علاوہ کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔