شمالی غزہ میں 15 صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
عبری زبان کی ویب سائٹ حدشوت بتخون نے بتایا کہ صہیونی فوج کے بریگیڈ 9 کے 20 فوجی فلسطینی مزاحمت کے گھات میں پھنس گئے، جن میں سے زیادہ تر ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے مشترکہ حملے کے دوران پندرہ اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ فارس نیوز کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں فلسطینی مزاحمت اور صہیونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ان رپورٹز کے مطابق، جبالیا میں فلسطینی مزاحمت کی جانب سے ایک پیچیدہ اور مشکل گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس میں القسام بریگیڈ اور سرایا القدس کے مجاہدین نے صہیونی فوجیوں کو محاصرے میں لے لیا اور اب تک شدید لڑائی جاری ہے۔ عبری زبان کی ویب سائٹ حدشوت بتخون نے بتایا کہ صہیونی فوج کے بریگیڈ 9 کے 20 فوجی فلسطینی مزاحمت کے گھات میں پھنس گئے، جن میں سے زیادہ تر ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اس حملے میں 5 صہیونی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق، فلسطینی مزاحمت کاروں نے سب سے پہلے صہیونی فوجیوں کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک فوجی جیپ سے اتر کر ایک عمارت کی طرف جا رہے تھے۔ بعدازاں، اسی عمارت کو بھی راکٹ حملے کا نشانہ بنایا، جہاں مزید صہیونی فوجی چھپے ہوئے تھے۔ اس کے بعد جب اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر امدادی کارروائی کے لیے وہاں پہنچے، تو فلسطینی مزاحمت کاروں نے ان ہیلی کاپٹروں پر بھی راکٹ داغے اور انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔ القسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ان کے مجاہدین نے مشرقی جبالیا میں صہیونی فوجیوں پر انتہائی قریب سے حملے کیے، جس میں انہیں ہلاک اور زخمی کر دیا اور جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی مزاحمت صہیونی فوجی صہیونی فوج ہلاک اور کے مطابق فوج کے
پڑھیں:
یہودی فوج کے ہاتھوں 331 مسلمان فلسطین میں قتل
غزہ سٹی سمیت کئی علاقوں میں شدید بمباری کے نتیجے میں نہتے ،بھوکوں پر حملہ
شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی ،رپورٹ
غزہ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں 18 جولائی شام سے 20 جولائی دوپہر تک331 مسلمان فلسطین میں شہید کیے گئے ۔مختلف ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شہادتیں رفح، خان یونس، دیر البلح اور غزہ سٹی سمیت کئی علاقوں میں کی گئی شدید بمباری اور توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں ہوئیں۔جمعہ کی شام سے ہفتہ کی صبح تک کم از کم 306 فلسطینی شہید ہوئے تھے، جن میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور امدادی سامان لینے والے شہریوں کی تھی۔ اتوار 20 جولائی کی دوپہر تک مزید کم از کم 25 شہادتیں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 19 افراد امدادی اشیا کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے کا نشانہ بنے۔فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اسپتالوں کی گنجائش ختم ہوتی جا رہی ہے۔