شہزاد غیاث کی بچپن میں خودکشی کی کوششوں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
معروف پوڈکاسٹر شہزاد غیاث نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بچپن میں بہت خطرناک حرکتیں کی ہیں، بس خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی۔
کامیڈین و پوڈکاسٹر شہزاد غیاث نے حال ہی میں جیو نیوز کے مزاحیہ شو ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیے اور میزبان، تابش ہاشمی کے ساتھ دلچسپ موضوعات پر بات بھی کی۔
View this post on InstagramA post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)
شہزاد غیاث نے شو کے دوران بتایا کہ میں بچپن میں بہت شرارتی تھا، بہن بھائیوں میں میرا نمبر پانچواں ہے، میں نے اپنے بچپن میں بہت خطرناک حرکتیں کر کر رکھیں جو کہ خودکشی کے مترادف تھیں۔
کامیڈین شہزاد غیاث نے انٹرویو کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے دوران غیر ملکی پیئرز مورگن کے شو میں بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ، بھارتی صحافی برکھا دت اور “گودی میڈیا” کو آڑے ہاتھوں لینے پر بھی بات کی۔
View this post on InstagramA post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)
انہوں نے بتایا کہ شو کی انتظامیہ نے پہلے مجھ سے انسٹاگرام پر رابطہ کیا تھا جسے میں نے نظر انداز کر دیا تھا، بعد ازاں ٹیم نے مجھ سے ایکس پر رابطہ کیا اور مجھے شو کا فارمیٹ بتایا۔
شہزاد غیاث نے کہا کہ پہلے میں نے شو کے پینل میں شرکت سے انکار کر دیا تھا، بعد ازاں ٹیم کے کہنے پر میں نے اس شو میں شرکت کر لی۔
View this post on InstagramA post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai)
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہزاد غیاث نے بچپن میں
پڑھیں:
ایک اور اداکارہ کا پورا دن گھر میں بےہوش پڑے رہنے کا انکشاف
پاکستان شوبز کی اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہنے کے اپنے تجربے کا احوال بتا دیا۔
حال ہی میں عمارہ چوہدری ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کیلئے بھی اکیلئے رہنا آسان نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت سے لوگ پڑھائی یا کام کی وجہ سے دیگر شہروں سے آکر تنہا رہتے ہیں اور ایسے میں گھر والوں کو بہت یاد بھی کرتے ہیں۔ عمارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق بھی لاہور سے ہے ان کا گھر اور اہلِ خانہ لاہور میں ہیں مگر وہ اکثر کام کے سلسلے میں کراچی میں اکیلی رہتی ہیں۔
عمارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ کورونا کے دنوں میں جب شوٹ سے واپس گھر آئیں تو کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بےہوش ہوگئیں اور پورا دن بےہوش پڑی رہیں۔ اس دوران ان کے گھر والوں نے رابطہ نہ ہونے پر ان کے مالک مکان سے رابطہ کیا جس نے دروازہ کھٹکھٹایا تو وہ ہوش میں آئیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اپنا موبائل دیکھا تو گھر والوں کی بہت ساری کالز آئی ہوئی تھیں۔ عمارہ کا کہنا تھا کہ مالک مکان نے بتایا کہ ان کے گھر والوں کی کال آئی تو ان کے کہنے پر اس نے آخر دروازہ کھٹکھٹایا ورنہ وہ سمجھے تھے کہ میں لاہور جاچکی ہوں۔
یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر 8 جولائی کو کراچی میں کرائے کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ اداکارہ کی موت اکتوبر میں ہوئی تھی جس کی کئی مہینوں تک کسی کو خبر نہیں ہوسکی۔