Daily Mumtaz:
2025-07-23@09:32:58 GMT

بجٹ میں نئے ٹیکسزمتعارف کرانے کی تیاریاں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

بجٹ میں نئے ٹیکسزمتعارف کرانے کی تیاریاں

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)نئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،ایک طرف مہنگائی میں ریکارڈکمی کے دعوے کئے جارہے ہیں اوردوسری طرف
ریونیوبڑھانے کے لئے نئے اندازمیں نئے ٹیکسزمتعارف کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ کئی معاملات میں اتفاق رائے کے باوجود عوام کے لئے اس بجٹ میں کوئی بڑا ریلیف ملنے کے امکانات ابھی واضح نہیں ہوئے،چھوٹی گاڑیوں پرٹیکس میں اضافہ یاپھربینکوں سے نقدرقم نکالنے پر بھی ٹیکس بڑھایاجارہاہے اور تو اور،ڈیجیٹل بینکنگ کو فروغ دینے کے نام پر ایک نیاٹیکس بھی متعارف کرایاجارہاہے جس کے تحت پیٹرول پمپوں پر کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈکے علاوہ جو بھی شخص کیش میں ادائیگی کرے گااس سے اضافی رقم فی لیٹرتین روپے وصول کی جائے گی ،یہ تجویزانتہائی غیرمناسب اور غریب عوام کے لئے ناقابل قبول ہے کیونکہ اس کی زدمیں لاکھوں موٹرسائیکل سوار،عام ٹیکسی ڈرائیورآئیں گے جن کے پاس نہ تو کریڈٹ کارڈ اور نہ ہی اے ٹی ایم کارڈہوتاہے بلکہ اکثرکے بینک اکاونٹس بھی نہیں ہوتے لہذا اس تجویزپرعملدرآمدہونے کی صورت میں شدیدعوامی ردعمل آسکتاہے،وزیراعظم شہبازشریف کو چاہئے کہ وہ بجٹ کے معاملات پرخودتمام تجاویزفائنل ہونے سے پہلے بریفنگ لیں اور پھر حتمی فیصلے کئے جائیں جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نصف سے زائد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جائے گا، ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال کے مقابلے میں 100 ارب روپے کم ہے ، 118 سے زائد غیر ضروری منصوبے بندکردئیے ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت وفاقی بجٹ کا نصف سے زائد حصہ قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہو رہا ہے اور موجودہ وسائل میں ترقیاتی بجٹ کو مینج کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے،منصوبے بند کرناتو مسائل کا حل نہیں ہوتا ویسے احسن اقبال صاحب،منصوبہ بندی اور پلاننگ کی وزارت چلانے کا سب سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں تقریباًگیارہ سال وہ اس وزارت پرکام کرچکے ہیں کئی بڑے پروگرام بھی دیئے ،حال ہی میں انہوں نے اڑان پاکستان پروگرام دیا ،اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم شہبازشریف کی انتھک محنت کے نتیجیمیں پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے،مہنگائی میں کمی ہوئی لیکن سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین شدیدمشکلات کا شکارہیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں تو ہرسال دس سے پندرہ فیصد اضافہ ہوجاتاہے لیکن نجی شعبے میں بہت کم ایساہوتا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں ہرسال اضافہ ہو،بجٹ میں ملازمین کو ہرصورت میں ریلیف دیاجائے،دوسری جانب سیالکوٹ کے پی پی 52کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مارلیا،ن لیگ کے امیدوار حناارشدوڑائچ نے 78ہزار702،پاکستان تحریک انصاف کے فاخرنشاط گھمن نے39ہزار پیپلزپارٹی کے امیدوارنے 6832اور ٹی ایل پی کے امیدوار نے 4851ووٹ حاصل کئے،اعدادوشماردیکھے جائیں تو ن لیگ کے ووٹ بینک میں بڑا اضافہ ہواہے ،8فروری 2024کے جنرل الیکشن میں اسی نشست پر ن لیگ کے امیدوار چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم نے 58ہزار350،تحریک انصاف کے فاخرنشاط گھمن نے 49ہزار 850 ووٹ حاصل کئے تھے اس طرح پی ٹی آئی کا ووٹ بینک دس ہزار کم ہوا،پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہواہے جب کہ ٹی ایل پی کے ووٹ بینک میں بھی پچاس فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ن لیگ کاووٹ بینک بڑھنے کی کئی وجوہات ہیں ،پنجاب میں وزیراعلیٰ کی کارکردگی اور وفاق میں حکومت کی طرف سے معیشت کو بہتربنانیاور استحکام پیداکرنے کے اقدامات شامل ہیں ۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا

بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ملک کی بڑی یونیورسٹی کی فیسیں مجموعی طور پر 28 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔ ایل ایل ایم کی فیس میں 7825 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ ایل ایل ایم کی فیس میں گزشتہ برس سے 59 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی معاشی ترقی کی شرح بارے پیش گوئی میں کمی کردی ،رپورٹ
  • پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک  
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی
  • بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
  • پاکستان نے گزشتہ مالی سال 26.7 ارب ڈالرکا ریکارڈ غیر ملکی قرضہ لیا
  • پاکستان کوگزشتہ مالی سال میں 22 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنڈنگ موصول
  • 5 اگست کی تیاریاں جاری، گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی رہنما
  • اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا
  • کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں!
  • پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا