کراچی میں مسلسل زلزلے کیوں آ رہے ہیں؟ آخر کار اصل وجہ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہےکہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں اور یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک زلزلے کے 18 جھٹکے محسوس کیے گئے، یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے، مزید ایک ہفتے تک معمولی شدت کے زلزلے آسکتے ہیں، فالٹ لائن سے آہستہ آہستہ توانائی نکل رہی ہے جب کہ توانائی کا آہستہ اخراج بڑے زلزلہ کے جھٹکوں کے خطرہ سے بچاتا ہے۔
میرے سینے میں بہت کچھ دفن ، میرا میٹر گھومے تو کبھی کبھی باجوہ کے خلاف کہہ دیتا ہوں، خواجہ آصف ایک بار پھر اپنے روایتی انداز میں سامنے آگئے
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کئی دہائیوں بعد یہ فالٹ لائن متحرک ہوئی ہے، زلزلےکم گہرائی پر آنے کی وجہ سے زیادہ محسوس کیے جارہے ہیں، فالٹ لائن پرموجود عمارتوں میں6 شدت کا زلزلہ برداشت کرنےکی صلاحیت ہونی چاہیے،کراچی کی فالٹ لائنز کی تاریخی طور نشاندہی موجود ہے، اگر گھروں میں دڑاریں پڑ رہی ہیں تو یہ انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فالٹ لائن
پڑھیں:
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
کراچی:روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے سے کرنسی مارکیٹس میں روپیہ تگڑا جبکہ ڈالر کمزور ہوگیا۔
ای کیپ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 72 پیسے گر کر 283 روپے 50 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے سے گر کر 286 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔ تین روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.30 روپے اور انٹر بینک میں 1.50 روپے گر چکی ہے۔
چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی گرتی قدر کو دیکھ کر ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ میں بیچنا شروع ہوگئے ہیں، امپورٹرز جلد بازی میں خریداری نا کریں انہیں ڈالر مزید سستا ملے گا۔
ملک بوستان نے امپورٹرز کو مشورہ دیا کہ ڈالر 280 پھر 270 پر آئے گا۔
چیئرمین ای کیپ کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری ہے جس سے ڈالر مزید گرے گا اور اسٹیٹ بینک نے بھی انٹر بینک سے خریداری روک دی ہے اس لیے ڈالر اب اور سستا ہوگا۔