آئی جی سندھ کا دورہ ملیر جیل، واقعے کی اعلی سطح تحقیقات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ملیرجیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعہ کی اعلی سطح کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدی دیوار توڑ کر نہیں بلکہ جیل کے گیٹ سے فرار ہوئے، فرار قیدی سرینڈر کرتے ہیں تو ان سے نرمی برتی جائے گی، تاہم جس قیدی کو دوبارہ گرفتار کیا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے منگل کے روزجیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور جیل حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ ملیر جیل میں قید زیادہ تر قیدی منشیات کے مقدمات میں ملوث ہوتے ہیں جن میں سے کئی افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایسے قیدیوں میں بے چینی اور اشتعال انگیزی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے جس کا نتیجہ ایسے واقعات کی صورت میں نکل سکتا ہے آئی جی سندھ نے پولیس اور رینجرز کی بروقت اور موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں متعدد قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لیا جا چکا ہے. غلام نبی میمن نے اعلان کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں پولیس، جیل اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل ہوں گے. انہوں نے کہا ہے کہ کمیٹی واقعے کی وجوہات، جیل کی سکیورٹی میں پائی جانے والی خامیوں، اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، ایسے واقعات میں ملوث قیدیوں کو جلد از جلد دوبارہ گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی آئی جی سندھ نے بتایا کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 213 قیدی فرار ہوئے تھے، جن میں سے 78 کو پکڑ لیا گیا ہے، جب کہ تقریبا 138 کے قریب قیدی اب بھی مفرور ہیں. آئی جی سندھ نے جیل سے فرار کی اصل صورت حال واضح کرتے ہوئے کہا قیدی دیوار توڑ کر نہیں بلکہ جیل کے گیٹ سے فرار ہوئے، زلزلے کے بعد قیدیوں کو ایک احاطے میں بٹھایا گیا تھا تاکہ ان پر چھت نہ گر جائے غلام نبی میمن کے مطابق قیدیوں کو فرار ہوتے وقت ایف سی اہلکاروں کی جانب سے روکا گیا تھا، قیدی بہت زیادہ تھے تو ایف سی اہلکاروں کو ہوائی فائرنگ کرنا پڑی، اس بھگدڑ کے دوران ایک قیدی ہلاک ہوا، ایف سی اہلکار بھی تصادم میں زخمی ہوئے، ایف سی جوان فوری ری ایکشن نہ دیتے تو بڑی تعداد میں قیدی فرار ہوتے. دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے زلزلے کے دوران ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملیر جیل کی دیوارنہیں ٹوٹی،قیدی گیٹ سے نکلے ہیں وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات تھیں کہ جیل کی دیوار ٹوٹی ہے حتمی رپورٹ آنے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا. انہوں نے بتایا کہ 45 سے 50 کے قریب قیدی فرار ہوئے جن میں سے 30 سے 35 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے دیگر مفرور قیدیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں تھے سات سو سے زائد قیدیوں نے جیل کے دروازے پر ہلہ بولا. ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ 100کے قریب قیدی جیل کا گیٹ توڑ کر فرار ہوئے، ملیر جیل میں 6 ہزار قیدی ہیں، یہ تمام واقعہ قدرتی آفت کے باعث پیش آیا، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے قیدیوں میں خوف پایا جاتا تھا ملیر جیل میں پیش آنے والے واقعے میں کوتاہی بھی ہوسکتی ہے واقعے کی وجوہات جاننے میں کچھ وقت لگے گا ہر قیدی کا ڈیٹا موجود ہے ، فرار ہونے والے قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غلام نبی میمن فرار ہوئے سے قیدیوں قیدیوں کو کرتے ہوئے نے کہا کہ ملیر جیل واقعے کی انہوں نے جائے گی جیل سے ایف سی
پڑھیں:
اب لاہور سے اسلام آباد کی مسافت 100 کلومیٹر کم ہوگی، وفاقی وزیر کا اعلان
وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے لاہور-سیالکوٹ موٹروے (M-11) کی بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن اور توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت موٹروے کو 4 سے 6 لینز تک وسیع کیا جائے گا اور اس کا نیا سیکشن کھاریاں کو اسلام آباد سے ملائے گا۔
یہ منصوبہ لاہور-اسلام آباد موٹروے (M-2) پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً 100 کلومیٹر کا فاصلہ کم کرے گا، جس سے سفر کا وقت تقریباً ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں سکھر- حیدر آباد موٹر وے میں ایسا کیا ہے کہ یہ 12 سال میں مکمل نہیں ہوا؟
وفاقی وزیر کے مطابق، یہ نئی لنک روڈ گوجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، جہلم اور گوجر خان جیسے اہم اضلاع کے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا باعث ہوگی، جس سے ان علاقوں کی اسلام آباد تک رسائی مزید تیز اور آسان ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر کی اہم ہدایاتیہ اعلان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) پنجاب ریجن کے دفتر میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے اجلاس میں ہدایت دی کہ جاری منصوبوں کو بروقت اور اعلیٰ تعمیراتی معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 30 سالہ انفراسٹرکچر پلان تیار کیا جائے تاکہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جا سکے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ملتان روڈ تا رنگ روڈ کوریڈور کی فوری تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاخیر یا ناقص کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں موٹر وے سے ایوان صدر تک کا سفر صرف 15منٹ میں، محسن نقوی نے نئے منصوبے کا اعلان کردیا
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA)، سی ای او روی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) نے پنجاب میں جاری اور آنے والے انفراسٹرکچر منصوبوں پر بریفنگ دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور سیالکوٹ موٹروے وزارت مواصلات