ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج، ملزم کو شناخت کرسکتے ہیں،والدہ.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

 ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں نوعمر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق ملزم عمر حیات عرف کاکا، جو خود بھی ٹک ٹاکر ہے، اُس نے گھریلو تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثنا یوسف کے گھر والے گھر پر موجود نہیں تھے۔ والدہ بازار، والد اور بھائی غیر حاضر تھے، صرف مقتولہ کی پھوپھو گھر میں موجود تھیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ثنا نے غصہ نہ کرنے کو کہا اور پانی لانے کی بات کی۔

نوجوان پر تشدد، وکلا اور عوام نے ملزم سلمان فاروقی کی عدالت میں پیشی پر دھلائی کر دی

ثنا نے ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی کا بھی بتایا اور کہا کہ اگر کچھ ہوا تو تم ذمہ دار ہو گے۔ اس پر ملزم نے غصے میں آکر دو گولیاں چلائیں جو ثنا کو لگیں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم عمر کاکا واردات کے بعد فرار ہوکر فیصل آباد چلا گیا جہاں سے اسے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا

مزید انکشافات کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد اپنا ٹک ٹاک یوزر آئی ڈی بھی تبدیل کر لیا تھا تاکہ خود کو شناخت سے بچا سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اب اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

 
 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف چترال میں سپرد خاک
  • ثنا یوسف کو چترال میں سپرد خاک کردیا گیا
  • ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی
  • اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • ملزم نے ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کرلیا
  •  ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی
  • نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا
  • ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے بڑا ا نکشاف کردیا
  • ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی