---فائل فوٹو 

نیویارک میں موجود پاکستانی وفد کی رکن، سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت جنگجو ریاست بن رہا ہے وہ کہہ رہے ہیں یہ ٹریلر تھا اب فلم آئے گی،  غزہ میں جو اسرائیل کر رہا ہے اب وہ عمل بھارت اپنا رہا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان غیرمستحکم رہے، بھارت کا یہ دعویٰ رد کرنا ہے۔

دوسری جانب وفد کی رکن حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ہمارے وفد کا مقصد بھارتی وفد کی طرح شور مچانا اور تماشہ لگانا نہیں، بھارتی وفد خود کے ساتھ ہی میٹنگز کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دس سال سے دنیا کو اس خطرے سے آگاہ کر رہے تھے جو بھارت نے جنگ کی شکل میں دکھا دیا، بھارت کے 2016ء سے اقدامات عالمی قوانین کو چیلنج کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رہا ہے

پڑھیں:

واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو  ہونے کا اندیشہ
  • ہماچل پردیش میں موجود اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کے لیے بھارت پر دباؤ کیوں؟
  • بلوچستان میں بیرونی فنڈنگ، بھارت کے مبینہ کردار اور انسانی حقوق کی رپورٹس پر سنگین سوالات
  • جنگ کا قیدی، اسرائیل امریکہ کو کہاں لے آیا؟
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • قابلِ فخر سعد ایدھی
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی