فرار قیدی واپس آئے تو سزا میں رعایت دیں گے، وزیر داخلہ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ 129 قیدی اب تک فرار ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ لسٹ کے مطابق تمام قیدی معمولی جرائم میں ملوث ہیں، 24 گھنٹوں کا وقت دیا ہے، فرار قیدی واپس آئے تو سزا میں رعایت دیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیٹا موجود ہے آج نہیں تو کل تمام فرار قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، قیدیوں کے فرار کا معاملہ منصوبہ بندی پر مبنی نہیں، انکوائری کے بعد واضح ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سخت ایکشن لیں گے: آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر کراچی: ملیر جیل توڑنے اور فرار قیدیوں سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار فرار قیدی سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا: مراد علی شاہضیا الحسن لنجار نے کہا بد انتظامی اور افراتفری کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آئی جی جیل، جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈی آئی جی جیل کو ہٹا دیا ہے، سندھ حکومت نے ملیر جیل کے واقعے پر سخت ایکشن لیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر جیل خانہ جات ملک سے باہر ہیں، ہماری آپس میں کوئی لڑائی نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس سے جان چھوٹ گئی، نوٹیفکیشن جاری
---فائل فوٹوکراچی کے شہریوں کی غیر قانونی پارکنگ فیس کی مد میں اضافی خرچے سے جان چھوٹ گئی۔
سندھ حکومت نے شہر بھر کی سڑکوں پر پارکنگ فیس کے مکمل خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر اب مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس اب صرف پلازا، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ پارکنگ فیس وصول نہیں کر سکے گا۔