عوام کے تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری رہینگی، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ کامیاب آپریشنز دشمنوں کے لیے ایک دو ٹوک پیغام ہے کہ پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ریاست دشمن گروہ “فتنہ الہندوستان” کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان آپریشنز کو مثالی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ کے لیے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ “فتنہ الہندوستان” سے وابستہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق بلوچستان میں امن و ترقی کی راہ میں رکاؤٹ ڈالنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ اندرونی ہوں یا بیرونی سہولت کار ہوں۔ سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ ریاستی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر انہیں فخر ہے اور یہ کامیاب آپریشنز دشمنوں کے لیے ایک دو ٹوک پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے والوں کا ہر محاذ پر پیچھا کیا جائے گا اور ان کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی جائے گا کہا کہ
پڑھیں:
جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے‘وزیراعلیٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-19
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج 15 ستمبر دنیا بھر میں یومِ جمہوریت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہمیشہ عوامی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے رہی ہے۔ جمہوری اداروں کی مضبوطی ملک کے استحکام کی ضمانت ہے اور پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی پیپلز پارٹی کی تاریخی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقِ حکمرانی کو یقینی بنانا ہی حقیقی جمہوریت ہے اور سندھ حکومت جمہوری روایات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ شفافیت، انصاف اور عوامی خدمت ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو حقِ رائے دہی اور جمہوری شعور دیا اور پاکستان کو متفقہ آئین 1973 کا تحفہ دیا۔