کوئٹہ، امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت پر خانہ فرہنگ ایران میں کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کانفرنس میں سماجی و سیاسی رہنماؤں، علمائے کرام اور مفکرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر آیت اللہ خمینیؒ کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ خمینیؒ کی 36ویں برسی کی مناسب پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام "اقتدار امام خمینی کی نگاہ میں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میران بلوچ، جامعہ امام صادق کوئٹہ کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ سید ابوالحسن میری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں بلوچستان کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام اور مفکرین شریک ہوئے۔ مقررین نے اس موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کی عالم اسلام کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے عالم اسلام کو متحد کرنے اور مسلمانوں کو دنیا میں طاقتور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بہت پہلے ہی امریکہ اور اسرائیل کی اصلیت دنیا کے لئے عیاں کر دی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئوں گا تو یہ غلط فہمی ہے ، عمران خان رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی رخصت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم