سوشل میڈیا پر الفت بکھیرنے والی ثناء یوسف کی داستان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
سوشل میڈیا پر الفتوں کے رنگ بکھیرنے والی ثنا یوسف دل میں ارمانوں کے انبار لیے اسلام آباد تو آئی مگر بے دردی سے قتل کر دی گئی۔
میں نے ابھی کھیلنا ہے کودنا ہے، جھومنا ہے، گانا ہے، دکھی نہیں ہونا، مسکرانا ہے، مجھے جینا ہے اسلام آباد کے حسین رنگوں کی دل افروز ترنگ کے سنگ، میں نے محبتیں بانٹنی ہیں، اپنی باتوں کے دوش پر میں شوخ و چنچل ہوں، کیونکہ میں نے ابھی جینا ہے، بہت جینا ہے۔
کچھ یہی سوچ کر چترال کی دلکش و دلفریب وادیوں سے اک پیاری، راج دلاری اور نازک اندام بچی شہر اقتدار کی دلفریب رعنائیوں میں آبسی۔
لیکن اس نازک پری کو کیا معلوم تھا کہ وہ اپنی حیات کی بہار بھرپور کو ابھی چھوئے گی بھی نہیں کہ بے رحمی سے قتل کر دی جائے گی۔
کوئی سفاک قاتل کہیں سے اٹھے گا اور اس کے نازک بدن میں بارود بھری گولیاں اتار دے گا۔
چترال کی برف زار و گل پوش وادیوں سے اسلام آباد آنے اور یہاں بسیرا کرنے والی 17 سالہ معصوم و خوبرو ثنا یوسف کی درخشاں حیات کا چراغ تاباں 2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13میں غروب آفتاب کے وقت بے دردی و بے خوفی سے گل کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر دمکتی زندگی کی ساری تمنائیں لیے ایک پیاری بیٹی بے وقت خون میں نہا گئی، چہل پہل سے آراستہ زندگی کا پلیٹ فارم اجڑ گیا، وہ جو ہزاروں آرزوں کی سنگت میں اسلام آباد آئی تابوت میں سوئی چترال گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
علیزے شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف: "میرا گرنا ایک حادثہ نہیں تھا، مجھے جان بوجھ کر دھکا دیا گیا"
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے شوبز انڈسٹری کے کچھ چہروں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ماضی میں برائیڈل فیشن شو کے دوران پیش آنے والے واقعے کی اصل حقیقت بیان کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کا ریمپ پر گرنا محض ایک اتفاق نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے بار بار اُنہیں دانستہ طور پر دھکا دیا، جس کے باعث وہ توازن کھو بیٹھیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ شازیہ منظور اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ اسی نوعیت کا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزے نے شوبز میں موجود غیر پیشہ ورانہ رویوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میزبان جگن کاظم نے واقعے کو سنجیدہ لینے کے بجائے ان کے گرنے کا مذاق اُڑایا، جو کسی اداکارہ کے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر عوامی تقریب میں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ مزید خاموش نہیں رہیں گی اور انڈسٹری میں ہونے والے ہر ناپسندیدہ اور توہین آمیز سلوک کے خلاف آواز بلند کریں گی۔ علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد نہ صرف ان کے انکشافات پر حیرت کا اظہار کر رہی ہے بلکہ ان کی ہمت کو بھی سراہتے ہوئے بھرپور حمایت کا اظہار کر رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شازیہ منظور اور جگن کاظم ان الزامات پر کیا ردعمل دیتے ہیں اور آیا انڈسٹری ایسے رویوں کے خلاف کوئی مؤثر قدم اٹھاتی ہے یا نہیں۔