پی سی بی کا بڑا فیصلہ:اسلام آباد کی تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد کی کرکٹ سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔ پی سی بی نے یہ قدم مبینہ بے ضابطگیوں اور شکایات کی بنیاد پر اْٹھایا ہے۔اس فیصلے کے تحت اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ صرف شکیل شیخ ہی نہیں بلکہ اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تمام عہدیداران کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔پی سی بی نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ تمام فارغ کیے گئے منتخب عہدیداران فوری طور پر اپنے دفاتر سے دستبردار ہو جائیں اور کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا حالیہ انتخاب بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے، اور بورڈ اب از سر نو شفاف انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے گا۔ذرائع کے مطابق بورڈ کو متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں، جن میں انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کے الزامات شامل تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریجنل کرکٹ ایسوسی اسلام ا باد کی پی سی بی
پڑھیں:
پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو منصفانہ اور معیاری طریقے سے جانچا جا سکے۔