بجٹ 2025ء صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون کو طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025ء کا بجٹ بھی پیش 10جون کو پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا سپارکو نے پیش گوئی کر دی
ترجمان سپارکو کے مطابق فلکیاتی پیمائشوں اور موجودہ مون سون صورتحال کے پیشِ نظر 25 جولائی 2025ء کی شام ہلال کے نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یکم صفر 1447 ہجری 27 جولائی 2025ء کو متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپارکو نے ماہ صفر 1447 ہجری کی ممکنہ رویت ہلال کی پیش گوئی کر دی۔ سپارکو کے مطابق ماہِ صفر 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 25 جولائی 2025ء کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بج کر 11 منٹ پر ہو گی۔ ترجمان سپارکو کے مطابق 25 جولائی 2025ء کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔ سپارکو ترجمان کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقفہ 43 منٹ متوقع ہے۔
فلکیاتی پیمائشوں اور موجودہ مون سون صورتحال کے پیشِ نظر 25 جولائی 2025ء کی شام ہلال کے نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یکم صفر 1447 ہجری 27 جولائی 2025ء کو متوقع ہے، چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔