Juraat:
2025-11-03@00:34:26 GMT

صوبوں کو ساتھ ملا کر پانی ذخیرہ کریں گے، وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

صوبوں کو ساتھ ملا کر پانی ذخیرہ کریں گے، وزیراعظم

این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دوں گا، علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کو ریویو کرنے کی بات کی ہے، عمائدین کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں
خیبرپختونخوا کے عمائدین اور زعما کورکمانڈر، گورنر اور وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھ کر تجاویز دیں، جرگے میں شرکت میرے لیے عزت کی بات ہے،پشاور میںشہباز شریف کا جرگے سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہر قطرے پر پاکستان کا حق ہے، اب ہم بھارت کی دھمکیوں کا توڑ نکالنے کیلئے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔پشاور میں منعقدہ جرگہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیے عزت کی بات ہے، ہم یہاں آپ کی بات سننے کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دلیر اورغیورہیں، خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کو ریویو کرنے کی بات کی ہے، قبائلی عمائدین اورخیبرپختونخوا کے لوگ غیرت مند ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے1947کے ریفرنڈم میں پاکستان کا بھرپورساتھ دیا، قیام پاکستان میں بھرپورساتھ دے کرثابت کیا آپ پاکستان کے بڑے حامی ہیں، شہبازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے ہمیشہ قومی پرچم کو بلند کیا،اے پی ایس سانحہ کے بعد دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا گیا،خیبرپختونخوا کے لوگوں کے ملک کی خاطر تمام اختلافات بھلا دیے ہیں، قبائلی جرگے میں عمائدین کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی عظیم قربانیاں تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی، این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دوں گا، مختلف ادوارمیں خیبرپختونخوا کوتقریبا700ارب سے زائد فنڈز دیٔے گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2010میں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا ایجنڈا آئٹم خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کا تھا، دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلیے خیبرپختونخوا کو دیٔے گئے ایک فیصد پرتمام صوبوں نے مکمل اتفاق کیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کوجدید تقاضوں سے لیس کرکے نئی فورس کھڑی کرنی ہے، خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کیمکمل خاتمے تک فنڈز ملتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نیہمارے نہتے شہریوں پرحملہ کیا، پاکستان کی جوابی کارروائی بھارت ہمیشہ یاد رکھے گا،بھارت کوشکست فاش ہوئی۔شہبازشریف نے کہا کہ کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھرنہیں بھولیگا، جب بھی وطن نے پکارا ہمارا سجیلا جوان اپنے بچوں کو چھوڑ کر سرحد پرپہنچا، معاشی میدان میں بھی پاکستان ایک عظیم قوم بن کر ابھرے گی۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف جیت پردوست ممالک بھی خوش ہیں، ہندوستان کیساتھ پاکستان کی جنگ میں عوام کی دعائیں شامل تھیں، قوم نے افواج پاکستان اورملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ایف سی ایوارڈ خیبرپختونخوا کے کہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ کی بات

پڑھیں:

امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں سے مل کر کام کرنے کی اپیل  کردی۔

چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امن و اتحاد کا ثبوت دینا چاہیے، سیاست کریں لیکن ملک کی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ایک رہیں، سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہونے پر فون پر مبارک باد دی، تعاون کی پیشکش کی، امید ہے وہ میری پیشکش کو قبول کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کی بہادری کو سراہا، جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ چترال کےخوبصورت علاقے میں حاضر ہوا ہوں، خیبر پختونخوا کے عوام بہادر اور غیور ہیں، انہوں نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، چترال والوں کی حب الوطنی مثالی ہے، آپ نے پاکستان کی ترقی کیلئے عظیم کاوشیں کی ہیں، چترال کے عوام بہت مہذب اور پُرامن لوگ ہیں، چترال آکر بہت خوشی ہوئی۔

وزیراعظم نے اپنی نشست خالی کرکے بلوچستان کی طالبہ کو بٹھادیا

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ نواز شریف پورے ملک کی ترقی میں ہمیشہ مصروف رہتے تھے، نواز شریف کی کے پی کے ترقیاتی منصوبوں میں بہت دلچسپی ہوتی تھی، چترال کے عوام کیلئے خاص تحفہ لے کر آیا ہوں، دانش اسکول منصوبہ آپ کا حق ہے، یہ احسان نہیں، عام آدمی کے بچے اس دانش اسکول میں جائیں گے، تعلیمی معیار بہترین ہوگا، دانش اسکول میں تعلیم بالکل مفت ہوگی، وفاق آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو عظیم بنائیں گے، پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے بے پناہ معدنیات سے نوازا ہے، نوجوان بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر اثاثہ بنوائیں گے، چترال کے بچوں اور بچیوں کو بھی لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں اسپتال بنانے کا اعلان  کیا اور کہا کہ اسلام آباد جاتے ہی چترال میں گیس پلانٹ کے آرڈر جاری کروں گا، چترا ل میں فی الفور گیس پلانٹ لگایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم
  • صوبوں کی نئی تقسیم کا فارمولا اور ممکنہ نام سامنے آ گئے
  • امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟
  • پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ