پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا۔آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 120450 پر بند ہوا۔

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پڑھیں:

ہماری کوشش مقامی تاجروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے،ادریس چوہان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جے ایس اینویسٹمنٹ لمیٹڈ اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے جے ایس ہوٹل رئیٹ کے موضوع پر ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جو کہ پاکستان کا پہلا شریعت کے مطابق برانڈڈ گرین ہاسپیٹیلٹی رئیٹ ہے۔پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان نے کہا کہ ایسے منصوبے حیدرآباد کی کاروباری برادری کے لیے محفوظ، نفع بخش اور شرعی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کے نادر مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا ہمیشہ یہی مقصد رہا ہے کہ مقامی تاجروں کو جدید سرمایہ کاری کے مواقع مہیا کئے جائیں۔ انہوں نے جے ایس اینویسٹمنٹ لمیٹڈ کی جانب سے اِس شاندار منصوبے کے آغاز پر ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔ نائب صدر شان سہگل نے اپنے خطاب میں جے ایس ہوٹل رئیٹ کوکاروباری طبقے کے لیے شریعت کے مطابق ایک مثالی سرمایہ کاری موقع قرار دیا۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ایسے نئے منصوبوں کے بارے میں سرمایہ کاروں کو مکمل آگاہی دینا بھی ضروری ہے کیونکہ شہر میں پہلے سے موجود کاروباری طبقہ جو پرانے طرز پر کام کر رہا ہے اِن تبدیلیوں سے بعض اوقات تذبذب کا شکار ہو جاتا ہے۔ اِس لیے صرف بڑے ایونٹس کے بجائے کاروباری طبقے کو اعتماد میں لینے کے لیے B2B میٹنگز، کارنر سیشنز اور تفصیلی مشاورتی نشستیں منعقد کی جائیں ۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے: اسٹیٹ بینک
  • وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف
  • وفاقی حکومت کے قرضے 76 ہزار 45 ارب روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے. اسٹیٹ بینک
  • وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب، انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
  • سرمایہ کاری کے مثبت امکانات: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار بلند ترین سطح پر
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی غالب،  انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
  • اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری
  • اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگیا
  • ہماری کوشش مقامی تاجروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے،ادریس چوہان