قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پی ایم ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا ،اجلاس میں وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ اور میکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹر کے اہداف بھی منظور کئے جائیں گے۔
مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی بجٹ تقریباً 4 ہزار ارب روپے اور پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزارارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہداف کے جائزے کے بعد تجاویز کی منظوری دے گی۔
واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اس سے قبل 5 جون کو طلب کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا
لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج سہ پہر ڈھائی بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کریں گے، جس میں لاہور اور سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے حالیہ فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔
عدالتوں نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں جن میں اپوزیشن لیڈر جناب احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں، کو 9 مئی کے واقعات کے مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اجلاس میں عدالتی فیصلوں کے خلاف ممکنہ قانونی راستے، بالخصوص اعلیٰ عدالتوں میں اپیل دائر کرنے کے آپشنز پر مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آئندہ لائحہ عمل بھی زیر غور آئے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد تین بجے پی ٹی آئی رہنما پنجاب اسمبلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں عدالتی فیصلے، آئندہ سیاسی حکمت عملی اور قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔