امریکہ: ہم جنس پرست کارکن کے نام والے جہاز کا نام بدلنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) امریکہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی بحریہ کے اس جہاز کا نام بدلنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جو ہم جنس پسندوں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور کیلیفورنیا کے سیاست دان، ہاروی ملک کے نام پر ہے۔
سن 2021 میں اس جہاز کا نام یو ایس این ایس ہاروی ملک کا نام، سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے ہم جنس پسندوں کے معروف کارکن اور مقتول سابق سیاستدان، پر رکھا گیا تھا، جسے اب بدلنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور روئٹرز نے ایک گمنام ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے یہ حکم امریکی وزیر دفاع کے دفتر سے آیا ہے۔
امریکی ایوان نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے حقوق کے تحفظ کا بل منظور کر لیا
دفاعی خبروں کی ویب سائٹ ملٹری ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ اس نے اس حوالے سے بحریہ کے سیکرٹری کے دفتر کے ایک میمو کا جائزہ لیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی مسلح افواج میں "جنگجویانہ ثقافت کو دوبارہ قائم کرنے" کے وزیر دفاع ہیگستھ کے مطلوبہ ہدف کے مطابق ہے۔
(جاری ہے)
’ہم جنس پرست ہونا کوئی جرم نہیں،‘ پوپ فرانسس
سی بی ایس نیوز کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کئی دیگر بحری جہازوں کو بھی نیا نام دینے پر غور کر رہی ہے، جس میں وہ دو جہاز بھی شامل ہیں، جو امریکی سپریم کورٹ کے سابق ججوں کے نام پر رکھے گئے ہیں۔ اس میں سے ایک جہاز سپریم کورٹ کے پہلے سیاہ فام جج تھرگڈ مارشل اور دوسرا لبرل اقدار کے لیے معروف جج روتھ بیدر گینسبرگ، کے نام پر ہیں۔
البتہ ان رپورٹس کے بارے میں پینٹاگون یا امریکی بحریہ سے کئی سوالات کیے گئے، تاہم ان کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ہر تیسرے جرمن مرد کے لیے خواتین کے خلاف تشدد ’قابل قبول’
ٹرمپ انتظامیہ کی تنوع پروگرام ختم کرنے کی کوششعہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ فوج سے ٹرانس جینڈر فوجیوں پر پابندی عائد کرنے اور اس حوالے سے تنوع کے پروگراموں کو ختم کرنے کی بات کرتے رہے ہیں۔
ان کا دعویٰ ہے کہ فوج میں اس طرح کے تنوع پروگرامز "قیادت، قابلیت اور اتحاد و ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اس طرح حوصلہ اور فورسز کی تیاری کو ختم کرتے ہیں۔"فوکس نیوز کے سابق میزبان اور موجودہ وزیر دفاع ہیگستھ نے پینٹاگون میں تنوع کے اقدامات کو ختم کر دیا ہے اور جنس کی شناخت کو خفیہ رکھنے سے متعلق قاعدے و قانون کو بھی ختم کر دیا ہے۔
جرمنی میں کیتھولک چرچ نے ہم جنس پرستوں کے لیے قانون بدل دیا
فروری میں ہیگستھ نے پینٹاگون کے عملے کو خطاب کرتے ہوئے امریکی فوج کے تنوع کی ماضی کی تقریبات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا، "میرے خیال میں فوجی تاریخ کا واحد بے وقوفی کا جملہ 'ہمارا تنوع ہماری طاقت' ہے۔"
نام تبدیل کرنے کی اطلاع پر تنقیدایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پیلوسی نے یو ایس این ایس ہاروی ملک کا نام تبدیل کرنے کے مبینہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے "شرمناک، انتقامی اقدام اور ان لوگوں کے مٹانے والا بتایا جو امریکی خواب کا تعاقب کرنے کے لیے سب کے لیے رکاوٹوں کو توڑنے کے لیے لڑے تھے۔
"کیلیفورنیا کی کانگریس خاتون نے ایک بیان میں کہا، "ہاروی ملک نے فخر کے ساتھ امریکہ کی بحریہ میں لیفٹیننٹ کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ نہ صرف کیلیفورنیا بلکہ ہمارے ملک میں تبدیلی کے لیے ایک مضبوط قوت تھے۔"
ہم جنس پرستی پر بھارتی فلم، فوج نے عکس بندی کی اجازت نہیں دی
ہاروی ملک کون تھے؟ہاروی ملک نے ایک ایسے وقت میں امریکی بحریہ کے غوطہ خور کے طور پر خدمات انجام دیں تھیں، جب فوج میں ہم جنس پسندی پر پابندی عائد تھی اور وہ امریکہ میں پہلے ایسے سیاستدانوں میں سے تھے، جنہوں نے کھل کر ہم جنس پسند ہونے کا اقرار کیا۔
انہیں سان فرانسسکو کے بورڈ آف سپروائزرز کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے جنسی رجحان کی بنیاد پر امتیازی سلوک پر پابندی کے قوانین کو منظور کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ان کی اس کوشش کے مہینوں بعد سن 1978 میں ایک ناراض سابق سٹی سپروائزر نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
ان کے قتل کے سبب شہری حقوق کے آئیکون کے طور پر ان کی ساکھ کو مضبوط کرنے میں مدد ملی اور پھر بعد از مرگ انہیں صدارتی تمغہ آزادی سے نوازا گیا۔
ادارات: جاوید اختر
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی بحریہ وزیر دفاع ہاروی ملک کی بحریہ کے لیے کے نام کر دیا کا نام
پڑھیں:
پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں، ٹرمپ کا دعوی
پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں، ٹرمپ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(سب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ واحد بڑی طاقت ہے جو ان تجربات سے باز ہے۔
امریکی ٹی وی پروگرام 60منٹس کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پینٹاگون کو فوری طور پر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے بقول، شمالی کوریا، پاکستان اور دیگر ممالک ایٹمی تجربات کر رہے ہیں مگر وہ اس کا اعلان نہیں کرتے۔ان بیانات سے عالمی سطح پر تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ آیا امریکہ 1992 کے بعد پہلی مرتبہ نیا ایٹمی تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس اتنا بڑا ایٹمی ذخیرہ ہے جو دنیا کو 150مرتبہ تباہ کر سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود ایٹمی تجربات ضروری ہیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ ہتھیار کام کیسے کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چین تجربات کر رہے ہیں مگر خاموشی سے،ہم واحد ملک ہیں جو نہیں کرتے، اور میں یہ نہیں چاہتا کہ ہم واحد ملک رہیں جو تجربات نہ کرے۔
ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ امریکہ زیادہ شفاف طریقے سے کام کرتا ہے۔ ان کے بقول، ہم کھلا معاشرہ ہیں، ہم سب کچھ عوام کے سامنے رکھتے ہیں۔ اگر دوسرے ممالک تجربات کر رہے ہیں تو ہمیں بھی کرنے ہوں گے۔ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے یہ بیانات امریکہ کی ایٹمی عدم پھیلاو پالیسی پر سوال اٹھاتے ہیں اور اگر امریکہ نے ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو یہ بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی امن کوششوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا اللہ تارڑ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، وزیر دفاع گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس اسلام آباد پولیس اہلکار تشدد کیس: ملزم عاقب نعیم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم