وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا گجو خان میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اس سال تعلیمی بجٹ 13 فیصد بڑھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےگجو خان میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
(جاری ہے)
وزیراعلی ہاوس پشاور سے جاری شدہ تفصیلات کے مطابق اراکین قومی اسمبلی اسد قیصر ،شہرام ترکئی، رکن صوبائی کابینہ رنگیز احمد ، کالج فیکلٹی وانتظامیہ،گریجویٹس اور انکے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کانووکیشن میں 100 سے زائد طلبہ میں گولڈ میڈلز اور 200 سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجو خان میڈیکل کالج نے کم وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہمیں اپنی ڈگریوں کا معیار عالمی معیار کے مطابق کرنا ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ میں 2016 تا 2025 سولہ ہزار سے زائد کیس زیر التوا
پشاور ہائیکورٹ میں برسوں سے زیر التوا مقدمات کی تعداد خطرناک حد تک پہنچتے ہوئے 16 ہزار 40 ہو گئی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سنگل بنچ میں زیر التوا کیسز کی تعداد 8 ہزار 404 ہے اور ڈویژن بنچ میں 7 ہزار 635 مقدمات تاحال فیصلے کے منتظر ہیں، رٹ پٹیشنز کی تعداد 5 ہزار 342 ہے جن پر تاحال سماعت نہیں ہوسکی۔سول ریویژن کے 2 ہزار 767 مقدمات التوا کا شکار ہیں، توہین عدالت کے 500 سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں، بریت کے 972 کیسز اور عمر قید کے 255 کیسز بھی ابھی تک حل طلب ہیں۔ سزائے موت کی 34 اپیلیں اور راہداری ضمانت کی 102 درخواستیں کئی سالوں سے زیر التوا ہیں، الیکشن سے متعلق 4 اپیلیں اور 14 درخواستیں بھی سماعت کی منتظر ہیں۔دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 2015 تک زیر التوا مقدمات کی تعداد صرف 438 تھی تاہم 2016 سے 2025 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 15 ہزار 602 ہو گئی۔