اس سال تعلیمی بجٹ 13 فیصد بڑھا رہے ہیں: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسکرین گریب
وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 10 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا تھا، تعلیمی معیار پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، اس سال تعلیمی بجٹ 13 فیصد بڑھا رہے ہیں۔
گجو خان میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ نے کالج کےلیے ساڑھے7 کروڑ روپے مانگے، میں اس کے آدھے دے دوں گا، سیاست دانوں کو تختی اس وقت لگانا چاہیے جب منصوبہ مکمل ہوجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہر سیکٹر میں کام کیا ہے، لوگوں کے ذہن میں تختی لگانے والا نہیں، منصوبہ مکمل کرنے والا ہوتا ہے، ہمارے دور حکومت میں گجوخان کالج کا اگلا کانوکیشن ان کی اپنی بلڈنگ میں ہوگا، کالج کے تمام ملازمین کو ایک مہینے کی تنخواہ اعزازیہ کے طور پر دی جائے گی۔
علی امین کا کہنا ہے کہ اسکالرشپس کے لیے فنڈز بڑھا رہے ہیں، 1500 نرسز کو باہر سے تربیت دی گئی، تمام شعبوں کے ماہرین کی باہر سے تربیت کروا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پورے صوبے میں صرف پشاور میں دل کی بیماریوں کا الگ اسپتال ہے، امراضِ دل کے اسپتال پہلے ریجن اور پھر ڈویژن سطح پر تعمیر کریں گے، ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کےلیے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے