وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تعلیمی بجٹ بڑھانے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اس سال تعلیمی بجٹ 13 فیصد بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج نے کم وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہمیں اپنی ڈگریوں کا معیار عالمی معیار کے مطابق کرنا ہوگا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حیران ہوں ابھی تک کالج کی بلڈنگ کیوں مکمل نہیں ہوئی، ڈی آئی خان کا کالج تو کب کا بن چکا ہے، اس مدت میں انشا اللہ آپ کا کالج مکمل ہوگا۔اگلا کانووکیشن آپ اپنے کالج میں کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس سال تعلیمی بجٹ 13 فیصد بڑھا رہے ہیں، اسکالرشپ کے لئے فنڈز بھی بڑھا رہے ہیں۔1500 نرسز کو بیرون ملک سے تربیت دی گئی ہے، صرف پشاور میں دل کی بیماریوں کا الگ اسپتال ہے، امراض دل کے اسپتال پہلے ریجن اور پھر ڈویژن سطح پر تعمیر کریں گے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کابھی جائزہ لیاجارہاہے،تھوڑی سی بھی ٖغفلت زیادہ نقصان دیتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انڈوومنٹ فنڈ کو دوگنا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تختی تب لگے گی جب کام مکمل ہوجائے، ایسا قانون لا رہے ہیں کہ جب کام مکمل ہوگا تب ہی تختی لگے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورنگی کازوے سے کاٹھوڑ تک پورا شاہراہِ بھٹو دسمبر 2025ء کے آخر تک عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، پورٹ قاسم، لانڈھی اور کورنگی جیسے صنعتی علاقوں کی ٹریفک کیلئے بنایا گیا نیشنل ہائی وے تا موٹروے لنک روڈ بھی جلد کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی بندرگاہ سے قیوم آباد تک اہم حصے کی تعمیر کی فوری ضرورت پر زور دیا، جو بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے تک براہِ راست اور بغیر رکاوٹ رسائی فراہم کرے گا۔