ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج شام7 بجے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔
وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ایم کیو ایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔
وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔
ملاقات میں بجٹ اور سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر گفتگو ہوگی، ایم کیو ایم پاکستان کا وفد وزیراعظم سے کے 4 منصوبے پر بھی پر بات چیت کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم پاکستان وفد کی
پڑھیں:
وزیراعظم آج سے سعودیہ، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا میں 25 ستمبر کو امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔