ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ، پاکستان میں مویشیوں کی کل تعداد کتنی ہوگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ملک میں گدھوں کی تعداد مزید اضافے کے ساتھ 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی، جبکہ دیگر مویشیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی دستاویز میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی گدھے چائنا بھیجے جائیں گے، مگر کیوں اور کیسے؟
دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، اور بھینسیں 4 کروڑ 63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک سال کے دوران بھیڑوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں بھیڑیں 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہوگئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق ملک میں بکریوں کی تعداد 23 لاکھ 58 ہزار اضافے کے ساتھ 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزارسے بڑھ کر 8 کروڑ93 لاکھ 93 ہزارہوگئی ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، ایک سال کے دوران اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزارہوگئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ملک میں گھوڑوں اور خچروں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ ایک سال کے دوران گھوڑوں کی تعداد ایک ہزار اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 3 ہزار اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 27 ہزار ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران مویشیوں کی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد ملک میں مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزارسے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار ہوگئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ادارہ شماریات پاکستان تعداد میں اضافہ دستاویز گدھے مویشی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ادارہ شماریات پاکستان تعداد میں اضافہ دستاویز گدھے مویشی وی نیوز دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد ہزار سے بڑھ کر ہزار کا اضافہ اضافے کے ساتھ کی تعداد میں پاکستان میں ہزار ہوگئی مویشیوں کی ہوگئی ہے ملک میں
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی غیر معمولی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1873 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,58,051 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ دن کے دوران انڈیکس نے ایک لاکھ 58 ہزار 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار 978 پوائنٹس کی نچلی سطح کو بھی چھوا۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان نے انڈیکس کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,56,177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔