پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کی مداخلت پر پاک بھارت جنگ بندی ہوئی ہم نے خطے میں امن کی خاطر امریکا کے کہنے پر جنگ بندی کو قبول کیا۔
امریکا کے یوم آزادی پر امریکن سفارت خانے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے 249 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، پاک امریکا تعلقات کی ایک تاریخ ہے، امریکا پاکستان کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں سے ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں۔
1980ء کی افغان جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن ملک تھا، نائن الیون کے بعد پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا اس جنگ میں ہماری قربانیاں کسی سے کم نہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ کیا اور کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، کوئی شک نہیں کہ پہلگا واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا ، پاکستان نے بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی مگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا جس کا ہم نے بھرپور جواب دیا، امریکا کی مداخلت پر جنگ بندی ہوئی ہم نے خطے کے امن کی خاطر جنگ بندی قبول کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے امریکا کے
پڑھیں:
معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاکہ معاہدہ طے پاگیا امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشت گرد کارروائیاں بند ہوں گی، جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیا جائے گا، آنے والے دنوں میں امن قائم ہوگا، پوری دنیا کو پتہ ہے کہ پاکستان پر حملے ہو رہے تھے، پاکستان کیخلاف دہشت گردوں کو سپورٹ کیا جارہا تھا۔
حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے موقف کی تائید اور بیانیہ کی جیت ہے۔