وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد کو کے فور منصوبے، کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی اور کے فور منصوبے، ٹرانسپورٹ کے مسائل سمیت کراچی حیدرآباد کے ترقیاتی پیکج کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
وفد میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال ، اراکین قومی اسمبلی امین الحق ، ڈاکٹر فاروق ستار اور جاوید حنیف شامل تھے۔
وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے وفاقی بجٹ 2025-2026 پر مشاورت کی اس موقع پر ایم کیو ایم نے بھی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی-4 (K-4) پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا جبکہ عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کے لئے گرین لائین منصوبہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
نہوں نے کہا کہ کراچی-حیدرآباد پیکج کے حوالے سے بھی کام تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم وفاقی وزیر
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔