وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مجلسِ عاملہ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بدھ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مجلسِ عاملہ نے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق ملاقات میں سپریم کورٹ لائرز ہائوسنگ پروجیکٹ سے متعلق پیشرفت اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
(جاری ہے)
وزیرِ قانون نے شرکاءکو ہائوسنگ پروجیکٹ کے مختلف مراحل اور حکومتی تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہمیشہ وکلاءکی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم رہی ہے اور حکومت اس مشن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔مجلسِ عاملہ کے ممبران نے حکومتی سطح پر جاری تعاون اور سنجیدہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور وکلاءکی فلاح کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپریم کورٹ
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ مریس سانگیمپونگسا نے ملاقات کی ہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، خاص طور پر ثقافتی اور پارلیمانی روابط، عوامی سطح پر روابط۔ علاوہ ازیں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں دونوں ممالک نے خوراک کے تحفظ، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ اقوام متحدہ سمیت کثیرالملکی فورمز میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ مریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پر پاکستان کو مبارکباد دی اور کونسل کے کام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
Ansa Awais Content Writer