حنا خان کا نیا سفر، راکی کے ساتھ زندگی بھر کا بندھن باندھ لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
13 سال کی محبت رشتے میں بدل گئی، بھارت کی مشہور ٹیلی ویژن اداکارہ حنا خان نے آخرکار اپنے دوست راکی جیسوال سے شادی کر لی۔
یہ خوشخبری اداکارہ نے خود اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش تصویروں کے ساتھ شیئر کی، جسے دیکھ کر مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور آنے والی زندگی کے لیے دعائیں کیں۔
حنا خان پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں، ان کے مشہور ڈرامے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کسوٹی زندگی کی اور بگ باس میں شرکت نے انہیں سرحد پار بھی لاکھوں دلوں کا محبوب بنا دیا، وہ خطرات سے بھرپور رئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے 20 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
چند سال قبل حنا خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کا سامنا کر رہی ہیں، انہوں نے اپنی بیماری کے دوران بھی ہمت اور حوصلے کی اعلیٰ مثال قائم کی، ان کی صحت یابی کے سفر میں راکی جیسوال کا کردار بے حد اہم رہا، راکی نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ہر لمحے ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
حنا اور راکی گزشتہ 13 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، مداح برسوں سے ان کی شادی کا انتظار کر رہے تھے، آخرکار اس خوبصورت جوڑی نے سول میرج (عدالتی شادی) کے ذریعے اپنی محبت کو باضابطہ رشتے میں بدل دیا، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دونوں نہایت خوش اور مطمئن نظر آ رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan)
اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ ایک نہایت جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں کہا کہ دو مختلف دنیاؤں سے نکل کر ہم نے محبت کی ایک کائنات تعمیر کی، ہمارے تمام فرق مٹ گئے، ہمارے دل یکجا ہو گئے اور ایک ایسا بندھن وجود میں آیا جو عمروں تک قائم رہے گا، ہم ایک دوسرے کا گھر، روشنی، اور امید ہیں، بطور شوہر اور بیوی ہم آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے طلبگار ہیں۔
حنا خان نے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ خصوصی لباس زیب تن کیا، ساڑھی کا رنگ اوپل گرین تھا، جس پر ہلکی سنہری اور چاندی کی زری اور دھاگے کے نفیس کام سے سجایا گیا تھا۔
ساڑھی کی خاص بات یہ تھی کہ اس پر حنا اور راکی کے نام خاص طور پر کڑھائی سے لکھوائے گئے تھے، دوسری جانب ان کے شوہر راکی جیسوال نے آف وائٹ رنگ کا کلاسک کرتا پہنا جو سادگی، روایت اور وقار کا امتزاج تھا۔
حنا خان کے فالوورز اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، ان کے انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں نے نیک تمناؤں کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی دی ہیں، خاص طور پر ان کے کینسر سے مقابلے کے حوصلے اور زندگی کی نئی شروعات پر۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو نے کہا ہے کہ تجارتی ڈپلومیسی حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ محض تجارتی حجم بڑھانے کا خواہاں نہیں بلکہ مضبوط اور پائیدار معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔
فیڈریشن ہاؤس کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام ڈی ایٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (D-8 CCI) کی پاکستان نیشنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دائریکٹر جنرل وزارت خارجہ عرفان سومرو نے کہا کہ ڈی ایٹ کے قیام کو تین دہائیاں گزر چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اس وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ ممالک کی مشترکہ معیشت تقریباً 5 ہزار ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور ایک ارب سے زائد آبادی مشرق بعید سے افریقہ تک پھیلی ہوئی ہے، جو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت، معدنیات، سیاحت اور نوجوان افرادی قوت ڈی ایٹ ممالک کے اہم اثاثے ہیں، تاہم مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث رکن ممالک اپنی حقیقی معاشی صلاحیت سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا پا رہے۔
ڈی جی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ سالانہ تجارت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے، جس میں 8 ارب ڈالر درآمدات جبکہ 2.8 ارب ڈالر برآمدات شامل ہیں، اس عدم توازن کو کم کرنے اور برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
عرفان سومرو نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں اور نوجوان آبادی ملکی معیشت کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، کاروباری برادری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ روابط بڑھائے تاکہ نئی منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی معاہدے اور سازگار پالیسی فریم ورک فراہم کر سکتی ہے، تاہم تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا نجی شعبے کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ نے خواتین اور نوجوان کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ علاقائی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں، پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے قاہرہ میں منعقدہ چوتھی ڈی ایٹ ٹریڈ منسٹر کونسل کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے استنبول میں ترکیہ کی تنظیم TOBB کی سرپرستی میں ڈی ایٹ چیمبرز کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا۔
ڈی ایٹ سیکریٹری جنرل سہیل محمود نے اپنے خصوصی پیغام میں رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ حلال معیشت، مالیاتی انضمام اور علاقائی تجارت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان اندرونی تجارت میں نمایاں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور فیڈریشن پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کو ناگزیر سمجھتی ہے۔
اجلاس میں انڈونیشیا، ترکیہ، ایران، مصر، ملائیشیا، نائجیریا، آذربائیجان اور بنگلہ دیش کے قونصل جنرلز، سینئر سفارت کاروں، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی، سابق صدر زبیر طفیل، سابق نائب صدور خالد تواب، حنیف گوہر، شبیر منشا، ناہید مسعود، نازلی عابد، ماہین خان اور دیگر کاروباری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔