کینسر سے جنگ لڑنے والی حنا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)کینسر سے جنگ لڑنے والی بھارتی مسلمان اداکارہ حنا خان دیرینہ ہندو دوست سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔
حنا خان نے 4 جون کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے دیرینہ دوست راکی جیسوال سے شادی کرلی۔
انہوں نے شادی سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم ان کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں انہیں اور ان کے دلہے کو شادی کے دستاویزات پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی قوانین کے مطابق انڈیا میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی مذہبی رسومات کے تحت شادی کرنے کے لیے علاوہ حکومت کے بنائے گئے قوانین کے مطابق بھی شادی کرنی پڑتی ہے۔
اداکارہ نے شادی سے متعلق مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ان کی شادی کہاں ہوئی؟
’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق اداکارہ نے 4 جون کو شادی کی تصدیق کی، ان کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
حنا خان کے ہندو دوست راکی جیسوال سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے تعلقات ہیں، دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔
کینسر کے علاج کے دوران بھی راکی جیسوال اداکارہ کے ساتھ دکھائی دیے، دونوں پہلے ہی شادی کا ارادہ ظاہر کر چکے تھے۔
حنا خان میں گزشتہ برس تیسرے اسٹیج کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ تاحال زیر علاج ہیں۔
حنا خان کا آپریشن بھی ہوا تھا جب کہ ان کی کیموتھراپیز بھی مکمل ہوچکی ہیں لیکن اس باوجود وہ کینسر کا علاج کروا رہی ہیں اور تاحال انہوں نے موذی مرض سے مکمل صحت یاب ہونے کی تصدیق نہیں کی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
غزہ: قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صرف ایک روز میں مزید 53 فلسطینی شہید اور 16 بلند عمارتیں تباہ کردی گئیں۔
غزہ شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، جب کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 64 ہزار 871 ہوچکی ہے، جب کہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے اعتراف کیا ہے کہ وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق غزہ کی 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زیادہ لوگ ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔