عید الاضحیٰ پر حکومت پنجاب کی تیاریاں مکمل، ہزاروں لیٹر عرق گلاب اور فینائل استعمال کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
عید الاضحیٰ کے موقع پر حکومت پنجاب نے صفائی ستھرائی سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، قربانی کے بعد صفائی کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے لیے جہاں 3 لاکھ 80 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے وہیں لاکھوں لیٹر عرق گلاب اور فینائل کا استعمال کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بتایا کہ پورے پنجاب میں اس سال عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے لیے 30 ہزار 5 سو 63 لیٹر عرق گلاب، ایک لاکھ 42 ہار 5 سو 80 لیتر فینائل اور 3 ملین کلو سے زیادہ چونا بھی استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کی آمد پر دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کردیا
وزیر بلدیات کے مطابق پنجاب کی ہر تحصیل میں فری کیٹل مارکیٹ کو فروغ دیتے ہوئے 180 سیل پوائنٹ لگائے گئے تاکہ شہری قربانی کے جانوروں کی خریداری کرسکیں، پنجاب کیٹل مارکیٹنگ کمپنی کی جانب سے مجموعی طور پر 112 سیل پوائںٹ لگائے گئے ہیں۔
’پچھلے سال کے مقابلے میں ان مارکیٹس میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا، اس کے علاوہ 5 اور سیل پوائنٹس کیٹل مارکیٹ کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔‘
صوبائی وزیر بلدیات نے بتایا کہ اس سال عید کے 3 دنوں میں 3 لاکھ 80 ہزار ٹن آلائشیں اٹھانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار افراد کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی، اسی طرح 36 ہزار سے زائد گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ: پنجاب بھر میں مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بتایا کہ صوبے بھر میں 1684 اجتماعی قربان گاہ کی صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، اسی طرح 816 ویسٹ ڈسپوزل سائٹس بنادی گئی ہیں تاکہ آلائشوں کو جلد از جلد ٹھکانے لگایا جاسکے۔
صوبائی وزیر بلدیات نے بتایا کہ صوبے بھر میں 27 ہزار سے زائد مساجد بھی عید کے موقع پر صاف کی جائیں گی، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پورے صوبے کی ہر یونین کونسل میں ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب بائیو ڈی گریڈیبل بیگز بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آلائشیں پنجاب چونا ذیشان رفیق عرق گلاب عظمیٰ بخاری فینائل کیٹل مارکیٹ وزیر اطلاعات وزیر بلدیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا لائشیں چونا ذیشان رفیق عرق گلاب فینائل کیٹل مارکیٹ وزیر اطلاعات وزیر بلدیات وزیر بلدیات نے بتایا کہ کی جائیں گی استعمال کی عرق گلاب کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وڑن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس سکیم سے پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی توقع ہے۔(جاری ہے)
منصوبے کے مطابق حکومت کی جانب سے خریداروں کیلئے سبسڈائزڈ ڈاؤن پیمنٹ کی سہولت دی جائے گی، جبکہ سود کی ادائیگی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی اور 40 لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیوں پر پنجاب حکومت خریدار کی ڈاؤن پیمنٹ میں 5 لاکھ 85 ہزار روپے بھی ادا کرے گی، باقی رقم شراکت دار بینک فنانس کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فنانسنگ منصوبہ بھی منظور کیا ہے، گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ نے اس سکیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت شراکت دار بینک 6. 65 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کریں گے۔