گرمی سے بچنے کیلیے نہر میں نہانے والے 4 افراد ڈوب گئے، 3 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں بچے سمیت چار افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر کیمپ خٹکو شاہ نہر میں بچے سمیت چار افراد ڈوب گئے، جن میں سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر نہر میں مقامی افراد کے ہمراہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا اور چاروں افراد کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا۔
اسپتال منتقل ہونے پر 32 سالہ عالمزیب، 26 سالہ بلال، ارمان چھ سالہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔
حادثے میں ڈوبنے والا سلمان عمر 17 سال کو طبی امداد دی جارہی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ترکیہ؛ ہوٹل آتشزدگی میں 78 ہلاکتیں اور 137 زخمی؛ مالک سمیت 11 افراد کو عمر قید
ترکیہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی وجہ مالکان اور عملے کی غلفت کے طور پر سامنے آئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال کے آغاز پر اس افسوسناک واقعے میں 34 بچوں سمیت 78 افراد جاں بحق اور 137 زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے کی تحقیقات کے دوران ہوٹل انتطامیہ کی غفلت سامنے آنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے جس پر آج عدالت نے سزا سنا دی۔
ترکیہ کی صوبائی عدالت نے 12 منزلہ ہوٹل آتشزدگی کیس میں مالک سمیت 11 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ہوٹل کی انتظامیہ سنگین غفلت کی مرتکب پائی گئی جس کا مرکزی ذمہ دار مالک ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ہوٹل میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں احتیاطی تدابیر کا بھی فقدان تھا اور عملہ بھی غیر تجربہ کار تھا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
عدالت اس بات پر زور دیا کہ ہوٹل کے اجازت نامے جاری کرتے ہوئے سرکاری محکموں نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا۔