عالیہ حمزہ—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی اور ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزمہ کے پیش نہ ہونے سے آج سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے، عالیہ حمزہ مقدمے کی 4 سماعتوں سے غیر حاضر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا اور عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کی ایک سماعت کے لیے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔


.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ کے عدالت نے

پڑھیں:

بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی میں  53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر  کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

جونئیر وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔

جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم تینوں ملزموں  کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔

ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

یاد رہے کہ عاطف خان جیل میں ہیں جبکہ ملزم امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔ امتیاز اور فیصل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرلی تھی۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات کا فیصلہ خوش آئند، چورن بیچنے والے ہوش میں آئیں: بیرسٹر عقیل 
  • شراب ‘غیر قانونی اسلحہ کیس ، گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
  • ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
  • انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے۔عمرایوب خان
  • 9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عقیل ملک
  • 5 اگست کی تیاریاں جاری، گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی رہنما
  • 9 مئی کیس،عدالتی فیصلے سے آئین اور قانون کا بول بالا ہوا، عقیل ملک
  • نو مئی کیس؛ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کو 10 سال قید کی سزا
  • 26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع