9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عدم پیشی پر ایس ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدم پیشی پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز صبا ستار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو 11 جون کو طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف ایک اور نظرِ ثانی درخواست دائر کر دی گئی۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود آپ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، عدالت میں پیش نہ ہونا عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی ہے، 11 جون کو عدالت میں پیش ہو کر بتائیں آپ کو اینٹی ٹیررازم ایکٹ شق 37 کے تحت سزا کیوں نہ دی جائے؟ آپ نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عدالت میں پیش شوکاز نوٹس ایس ایس پی
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔