باجوڑ اور مہمند کے کچھ علاقوں میں آج عید
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
ضلع باجوڑ اور مہمند کے بیشتر علاقوں میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
ضلع باجوڑ میں ناوگئی، ماموند تحصیلوں میں نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
تحصیل خار، برنگ اور سلارزئی میں کل عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔
ابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید اداکی گئی۔
مہمند میں بھی مقامی لوگوں نے اپنے مقررہ اوقات پر نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کے تحت جانور قربان کیے۔
تحصیل یکہ غنڈ اور تحصیل پڑانگ غار میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ: پاکستان کویت کے درمیان 25 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
اسلام آباد:مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے 7.5 ملین کویتی دینار (25 ملین ڈالر) ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔