خیبر پختونخوا: عیدالاضحیٰ پر دریاؤں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
پشاور:
عیدالاضحیٰ کے موقع پر حادثات کی روک تھام کے لیے صوبائی دارالحکومت پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر مکمل پابندی ہوگی۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر موجود رہیں گے۔
اس کے علاوہ تفریحی پارک میں زائد ٹکٹ وصولی کی روک تھام کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
تفریحی پارکس کی سیکیورٹی اور بے ہودہ حرکات کی روک تھام کے لیے بھی پولیس کو احکامات جاری کیے گئے ہیں عید الاضحیٰ کے موقع پر کسی بھی تفریحی پارک انتظامیہ کو خود ساختہ ٹکٹ وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی.(جاری ہے)
عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے یاد رہے کہ 10 ستمبر کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے، عدالت نے وکیل کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی. جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، علی امین گنڈاپور کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہیں ہوا تھا عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے.