اویس احمد خان لغاری کا سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وفاقی وزیر اور معزز سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات کی خبر انتہائی دکھ اور رنج کے ساتھ سنی۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ ایک محنتی، بااصول اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والے رہنما تھے۔
اویس لغاری نے کہاکہ ان کی سیاسی بصیرت، خلوص اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی گئی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ میں ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر
پڑھیں:
وسیم بادامی نے عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتادی
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کے انتقال پر ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں ان کی اچانک موت کی وجہ بیان کردی۔
احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انتقال کر گئے، ان کے انتقال پر مداح انتہائی افسردہ ہیں اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔
بھائی کے انتقال کی خبر احمد شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔
احمد شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ متعدد مارننگ شوز اور گیم شوز میں شریک ہوتے رہے ہیں، جہاں ان کی معصوم باتوں اور مسکراہٹوں نے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا۔
وسیم بادامی نے ایک ویڈیو میں عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی رمضان ٹرانسمیشن کی جان عمر کا آج صبح فجر کے وقت انتقال ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے مطابق انہیں الٹی ہوئی تھی جو پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور دل اور خون کی شریانوں کے نظام کے رکنے (Cardiovascular Arrest) کے باعث ان کا انتقال ہوا۔
انہوں نے ویڈیو میں عوام سے مرحوم کے اہلِ خانہ کے لیے دعا کی بھی اپیل کی۔
عمر شاہ کے انتقال کی خبر پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام اسٹوری میں عمر شاہ کے انتقال پر صدمہ، غم اور دکھ کا اظہار کیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا نے عمر شاہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے اچانک انتقال پر افسوس اور صدمے کا اظہار کیا۔
معروف ولاگر محمد شیراز نے بھی افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ دوست خاندان کی طرح ہوتے ہیں، آپ کو کھونے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے انہوں نے اپنا ایک حصہ کھو دیا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)
Post Views: 2