وزیراعظم کی منیٰ پیلس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات ،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
ریاض: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منیٰ پیلس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے عیدالاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر دوطرفہ تعاون کے امکانات اور انہیں مختلف شعبوں میں فروغ دینےطریقوں کاجائزہ لیاگیا۔
انہوں نے علاقائی صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں کا بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
( ویب ڈیسک ) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔