سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے شاہی دیوان میں دیے گئے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر انہیں ظہرانے میں لے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کی
محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کو ظہرانے میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔
ظہرانے میں مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں کے ساتھ سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سعودی سِول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وفاقی داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب پر روانہ، عید الاضحیٰ سعودی ولی عہد کے ہمراہ منائیں گے
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال اور بطور خاص مہمان ظہرانے میں شرکت پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عزیراعظم شہباز شریف محمد بن سلمان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد
پڑھیں:
خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو مؤثر، جامع اور مستعدی سے کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، منتخب اداروں کی نجکاری میں تمام قانونی مراحل اور شفافیت کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت دی...
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی اداروں کی بیش قیمت اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں، نجکاری کے مراحل میں قومی اداروں کی ملکیت میں بیش قیمت اراضی کے تصفیے میں ہر ممکن احتیاط رکھیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اداروں کی مرحلہ وار نجکاری کے اہداف مارکیٹ کے معاشی ماحول کے مطابق مقرر کیے جائیں، نجکاری کے مراحل کے لیے نجکاری کمیشن کو قانون کے مطابق مکمل خود مختاری دی جائے گی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام فیصلوں پر مکمل اور مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے، نجکاری کمیشن میں جاری کام کی پیش رفت کی باقاعدگی سے خود نگرانی کروں گا۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو 2024ء میں نجکاری کی فہرست میں شامل کیے گئے اداروں کی نجکاری پر پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ایئر لائن، ڈسکوز کی نجکاری مقررہ معاشی، ادارہ جاتی اور انتظامی اہداف کے مطابق مکمل ہو گی۔