حافظ آباد: گینگ ریپ کے ملزم کی ہلاکت پر عوام کا جلوس سی ٹی ڈی کے حق میں جلوس
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
حافظ آباد:
تاجروں اور عوام نے حافظ آباد میں گینگ ریپ کے ملزم کی ہلاکت پر سی سی ڈی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جلوس نکالا، وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ٹی ڈی زندہ باد کے نعرے لگائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گینگ ریپ کا ایک ملزم اپنے گرفتار ساتھیوں کی نشاندہی کے دوران پولیس پارٹی کے ہمراہ جاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔
یہ پڑھیں : شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک
ملزم کی ہلاکت پر شہریوں اور تاجروں نے خوش ہوکر جلوس نکالا، سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سی ٹی ڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز زندہ اباد اور سی سی ڈی زندہ باد کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
شہریوں اور تاجروں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کا بھرپور استقبال کیا اور انہیں ہار بھی پہنائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کراچی میں حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم کر دیا گیا۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق رابطے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 1366 اور 99204748-021 جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیل کا قیام گورنر سندھ کے حالیہ دورۂ حیدر آباد کے دوران تاجروں سے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے، جس کے ذریعے تاجروں کے مسائل متعلقہ اداروں کے تعاون سے ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔