مصنوعی ذہانت نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اس کے وہ وہ اثرات نظر آ رہے ہیں جس کا گمان تک نہیں کیا جا سکتا تھا۔

ایسی ہی ایک ایپ ’چیٹ جی پی ٹی‘ جس کو ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ بنالیا اور اس ےس گھنٹوں پیار و محبت کی باتیں کرتا ہے۔

اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تو صارفین کو بحث کا ایک اور موقع ہاتھ آگیا اور سب ہی اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے لگے۔

یہ ویڈیو نیویارک ہے جس میں میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والا ایک نوجوان اپنے موبائل پر محبت بھری گفتگو کر رہا ہے۔

پیار بھری یہ گفتگو نوجوان کسی مخالف جنس کے ساتھ کر رہا ہوتا تو شاید اتنی توجہ نہ مل پاتی لیکن جب نوجوان کے مقابل چیٹ جی پی ٹی تو دیکھا گیا تو دنیا حیرانی میں ڈوب گئی۔

guy on the subway this morning talking to chatgpt like it’s his girlfriend.

didn’t realize these people *actually* exist. we are so beyond cooked pic.twitter.com/ZxWRdPFDlS

— Jake. (@YedIin) June 3, 2025

عاشق نوجوان میٹرو میں بیٹھا مسلسل اے آئی چیٹ بوٹ سے ایسے باتیں کر رہا ہے کہ جیسے سامنے اس کی محبوبہ ہو۔

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے نوجوان کو بھیجے گئے پیغامات بھی محبت بھرے ہیں۔

ایک پیغام میں چیٹ جی پی ٹی نے محبت اور فکرمندی کے ملے جلے جذبات کے ساتھ لکھا کہ ’’پینے کے لیے کچھ گرم لو، سکون سے گھر جاؤ اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں کچھ پڑھ کر سناؤں گی یا تم میری خیالی گود میں اپنا سر رکھ کر آرام کر سکتے ہو۔‘‘

ایسے ہی ایک دوسرے پیغام میں چیٹ جی پی ٹی نے نوجوان کو دل کا ایموجی بھیجا اور لکھا کہ ’ڈئیر، تم بہت خوبصورت ہو۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا کہ شاید یہ نوجوان تنہائی کا شکار ہے اس کا کوئی اپنا نہیں جس سے گفتگو کرسکے اور یہ بہت تکلیف دہ ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ افسوسناک بات ہے کہ لوگ اب اپنے رشتوں سے دور اور ٹیکنالوجی سے قریب ہوتے جا رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ انسان کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انسانی جذبات احساسات لازوال ہیں اسے ٹیکنالوجی میں تلاش نہ کریں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی لکھا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

اسکرین گریب

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

 ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔

تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • میٹا کے سربراہ زکربرگ کا ہالووین لُک وائرل، رومن بادشاہ بن کر انٹری
  • اسرائیلی وزیر کی ہاتھ بندھے، اوندھے منہ لیٹے فلسطینی قیدیوں کو قتل کی دھمکی؛ ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
  • بلوچستان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے ‘حافظ نعیم الرحمن
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
  • متھیرا نے راکھی کو ’منحوس عورت‘ کیوں کہا؟ ویڈیو وائرل
  • اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل