عید کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم، مریم نواز کا کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں کمی پر اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔ زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسروں کو فیلڈ میں موجود رہنے، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور متواتر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے اشیاء خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صوبہ بھر میں ٹماٹر، پیاز، دھنیا، پودینا، لیموں، لہسن، ادرک، مرچ، آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی ہوگئیں۔ پچھلے سال کی نسبت لیموں کی قیمت 85روپے، ہری مرچ میں 10، ادرک 60، پودینا، دھنیا کے نرخ کم ہیں۔ آلو 15روپے، پیاز75روپے، ٹماٹر 5روپے، دیسی لہسن 75روپے، چائنہ لہسن 55روپے، ادرک کے نرخ میں 25روپے کمی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری، عید کے لئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں۔ لاہور میں آلو، پیاز کے 30اضافی ٹرک، ٹماٹر کے 13، ادرک کے 2، لہسن کے 6، ہری مرچ کے 7 اور لیموں کے 3ٹرک پہنچ گئے۔ دال چنا، ماش، مسور، کالا چنا، بیسن اور دیگر دالوں کے نرخ میں بھی 30روپے تک کمی ہوئی ہے۔ 9 ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے اور پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامیہ کو نرخ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کی ہدایت کی کا حکم دیا کے نرخ
پڑھیں:
میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد اظہر ایک باوقاراورسینیئرسیاسی شخصیت تھے، جن کا ملک کی سیاست میں ایک اہم مقام رہا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ میاں محمد اظہر کے والد کا ان کے والد، میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلق تھا، جو آج بھی ان کے دل میں محفوظ ہے۔
نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہار افسوس شہباز شریف میاں اظہر نواز شریف