وزیراعظم آزادکشمیر کی ملت اسلامیہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عید کی اس خوشی کے موقع پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج ہم عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر ملتِ اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم دن ہمیں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی بے مثال اطاعت، ایثار اور قربانی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اللّہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر عزیز شے کو قربان کرنے سے دریغ نہ کیا۔ یہ جذبہ آج بھی ہمیں بڑے مقاصد کے حصول کے لیے قربانی کا درس دیتا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عید کی اس خوشی کے موقع پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج ہم عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن شہداء کے خاندانوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام بھی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارتی جبر و استبداد کے باوجود ان کی تیسری نسل بھی مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔ آج کے دن ہم ان بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو بندوقوں، کرفیو اور ظلم کے سائے میں کلمہ حق بلند کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے عالمِ اسلام سے اپیل کی کہ وہ عید الاضحیٰ کے اجتماعات میں مظلوم کشمیریوں کی کامیابی و آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اور ان کی جدوجہد کو اپنی آواز فراہم کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادکشمیر کی حکومت اور عوام تحریکِ آزادی کشمیر کی مکمل کامیابی تک اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیش کرتے ہیں نے کہا کہ رہے ہیں عید کی کے لیے
پڑھیں:
عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا: پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزاؤں پر ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے ملزمان کو ملزمان کو سزاؤں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع فیصلوں سے عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کے متنازع فیصلوں میں آج ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سزائین قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں، آج کے فیصلے سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، ہمیں صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ یہ تیسرا کیس ہے جس میں ہمارے رہنماؤں کو سزا سنائی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی ملزمان wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شاہ محمود بری عمران خان وی نیوز