ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قربانی کی کھالوں کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، گائے بیل بچھیا کی تیس لاکھ کھالیں حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بھینس کی 1700، بکروں کی 34 لاکھ 65 ہزار کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔

اس کے علاوہ بھیڑ کی قربانی سے چار لاکھ اور اونٹ کی قربانی سے ایک لاکھ کے قریب کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے، گائے بیل بچھیا کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، بھینس کی کھال کی قیمت 1680 روپے ہوگی۔

ٹینڑیز اس سال بکرے کی کھال 450 اور اونٹ کی کھالیں 580 روپے میں خریدیں گی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا تخمینہ

پڑھیں:

پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی

پشاور:

پشاور، صوابی اور گردونواح میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

پشاور میں بارش کے بعد ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم خوش گوار ہے۔

دیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب  گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ تاہم، ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

موسلادھار بارش سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان بالائی و زیریں کے بیشتر مقامات پر گرج چمک اور ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کولئی پلاس، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور مردان، میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ اور مہمند میں بھی کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوُں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جس سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بارش کے باعث چترال، سوات، بونیر، دیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کمبھے، گاڑیاں اور سولر پینل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز تخت بھائی مردان میں 37 ملی میٹر بارش، کاکول اور بالاکوٹ میں 30، سیدو شریف میں 34، پاراچنار میں 25 اور مالم جبہ میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کا درجہ حرارت 40، پشاور کا 35، چترال کا 37، دروش اور بنوں کا 39، کالام کا 26 اور مالم جبہ کا 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  • 9 مئی کیس میں 10، 10 سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا
  • تھک بابوسر میں سیلابی ریلے میں جان دینے والے فہد اسلام کی قربانی کا بیٹا چشم دید گواہ
  • راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
  • حمیرا اصغر کے خلاف کرایہ داری کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں، کتنے لاکھ روپے واجب الادا تھے؟
  • کوہستان میگا اسکینڈل کے معاملے میں بڑی پیش رفت، اربوں روپے کی ریکوری کا امکان
  • بھارت میں 2024 میں کتے کے کاٹنے کے37 لاکھ سے زائد واقعات
  • پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی
  • سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری