عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیل گھس آیا، مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں عیدالاضحیٰ کے روز ایک بے قابو بیل کے داخل ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بیل ہسپتال کے قریب ایک محلے سے رسی چھڑا کر بھاگا اور سیدھا عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں گھس آیا۔ اچانک بیل کے داخل ہونے سے وہاں موجود مریض، تیماردار اور عملہ خوفزدہ ہوگئے اور ایمرجنسی وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔
آئندہ بجٹ میں 3 اور 5 مرلہ گھروں کیلئےشرح سود کی سبسڈی پر کام جاری
بیل کو قابو میں کرنے کے لیے اس کے مالک اور اہلِ محلہ ہسپتال پہنچے تاہم ابتدائی کوششوں کے باوجود وہ بیل کو پکڑنے میں ناکام رہے۔ بعدازاں بھاگ دوڑ کے دوران بیل ہسپتال سے نکل کر سڑک پر آ گیا۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس غیر متوقع صورتحال کے باعث ایمرجنسی میں طبی عملے کو مریضوں کو سنبھالنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایمرجنسی میں
پڑھیں:
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہادارت: مقبول ملک، کشور مصطفیٰ
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے آج جمعرات 18 ستمبر کو خبردار کیا کہ غزہ پٹی کے شمالی حصے میں اسرائیل کی زمینی فوجی کارروائی نے پہلے ہی سے دباؤ میں آئے ہوئے ہسپتالوں کو ’’تباہی کے دہانے‘‘ پر پہنچا دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اس ادارے نے ’’ان غیر انسانی حالات کو ختم کرنے‘‘ کا مطالبہ کیا ہے۔(جاری ہے)
ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے ایکس پر لکھا، ’’شمالی غزہ میں فوجی مداخلت اور انخلا کے احکامات مزید لوگوں کو بے گھر کر رہے ہیں، جس سے صدمے سے دوچار خاندان ایک ایسے چھوٹے سے علاقے میں جانے پر مجبور ہو رہے ہیں، جو انسانی وقار کے لائق نہیں۔‘‘
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا، ’’پہلے ہی سے دباؤ میں آئے ہوئے ہسپتال تباہی کے دہانے پر ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیاں، رسائی کو روک رہی ہیں اور ڈبلیو ایچ او کی طرف سے زندگی بچانے والی امداد پہنچائے جانے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔‘‘