سرفراز بگٹی کی قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔ ہم سب کو اس موقع پر محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پوری قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی، محبت اور امن کیلئے دعا کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔ ہم سب کو اس موقع پر محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہئے۔ قربانی کا جذبہ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی بنیاد ہے۔ عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ یہ عید ہم سب کے لئے سلامتی، محبت اور امن کا پیغام لائے۔ انہوں نے بیان کے آخر میں کہا کہ تمام اہل وطن کو عید الاضحٰی کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عید الاضحی
پڑھیں:
ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی ضلع میں واقع سندھ اور بلوچستان کی سرحدی حدود پر یارو پٹ کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں 3افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
یارو پٹ کے سرحدی علاقے میں یہ 2 دھماکے ہوئے جن کے باعث مرد، خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے علاقے کو محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارودی سرنگ جاں بحق دھماکے ڈیرہ بگٹی زخمی وی نیوز