عید الاضحیٰ پر غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دینی چاہیے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دن اپنے غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دینی چاہیے۔
مریم نواز نے امت مسلمہ اور پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ پر دل کی گہرائیوں سے اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر بجالاتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بھی نصیب کیں۔
انہوں نے کہا کہ عید پر بھارتی حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم بچوں، غزہ میں شہید بچوں اور خواتین اور پنجاب میں کچے گھروں کے باسیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک سال میں پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہو گیا، پنجاب نے ایک سال میں وہ اقدامات کیے ہیں، جن کی مثال نہیں ملتی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے بچوں کا تصور کر کے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، غریب اور نادار لوگوں کو خوشیوں میں شامل کرنا ایثار و قربانی کا تقاضا ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں سب سے بڑا صفائی آپریشن زور و شور سےجاری ہے، ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 30 ہزار ورکرز صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 30 ارب روپے مالیت کی مشینری صفائی مہم میں استعمال ہورہی ہے، تمام اضلاع کی نگرانی کنٹرول رومز اور سیف سٹی کیمروں سے کی جا رہی ہے، صفائی آپریشن کی قیادت وزیر بلدیات ذیشان رفیق کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
واضح رہےکہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیرینہ مسائل اب مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔