اسلام آباد(اوصاف نیوز)ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔اس موقع پر ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ عید کی دعوتیں اُڑائیں ، لیکن اعتدال کا دامن نہ بالکل نہ چھوڑیں ، گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے فوراً بعد گیسٹرو کے کیسز میں بے حد اضافہ دیکھا جاتا ہے ۔ اگر گوشت صحیح طریقے سے پکا ہوا نہ ہو تو پیٹ اور آنتوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں ۔

اس کے علاوہ ماہرین نے امراضِ قلب، ذیابطیس اور دیگر امراض کے شکار لوگوں کو خاص احتیاط کی ہدایت کی ہے اور ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے پھل، ادرک اور گُڑ کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے۔اس موقع پر طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ عید کی دعوتیں ضرور کھائیں لیکن اعتدال کا دامن بالکل نہ چھوڑیں، گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک ڈاکٹر ریحان عمر کی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے صحت کے مسائل سے دوچار افراد کو پورے ہفتے میں صرف آدھا کلو گوشت کھانے کی تلقین کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر، شوگر ، انجائنا کے اٹیک اور وہ افراد جنہیں دل کا دورہ پڑ چکا ہے وہ پورے ہفتے میں صرف آدھا کلو گوشت کھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ میٹ کو ایک ہفتے میں 350 سے 500 گرام کھانا چاہیے جو تقریباً آدھا کلو بنتا ہے، اگر آپ کو صحت کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو گوشت کھانے سے روکے جیسے یورک ایسڈ بڑھا ہوا نہیں یا دل کا مسئلہ نہیں تو آدھا کلو گوشت ایک ہفتے میں کھایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ریحان عمر کا کہنا ہے کہ کھانوں میں نمک کا استعمال بھی کم رکھیں اور اوپر سے بالکل نمک نہ ڈالیں، اس کے علاوہ کم چکنائی والا گوشت استعمال کریں اور معتدل مقدار میں تیل کا استعمال کریں۔

مودی کو بڑا جھٹکا، برکس ممالک کی بھارت کو اپنے اتحاد سے نکالنے کی تیاریاں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ گوشت کھانے ا دھا کلو ہفتے میں

پڑھیں:

کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا

—فائل فوٹو 

کراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، اسپتالوں میںجگہ کم پڑ گئی
  • کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی
  •  اہوریوں کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت 
  • شاہد خاقان عباسی کی انجیوپلاسٹی، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا
  • ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
  • پاک افغان جنگ بندی میں توسیع، طالبان کا خلوص ایک ہفتے میں واضح ہوجائے گا، ماہرین
  • شوگر ملز مالکان کیلئے اہم اعلان، پیداوار کی مانیٹرنگ اب الیکٹرانک ہوگی
  • 190ملین پاؤنڈ؛ عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • اے ٹی ایم فراڈ سے خبردار، سائبر کرمنلز شہریوں کو کیسے پھنساتے ہیں؟