کراچی، دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلمؑ کا مرکزی روح پرور اجتماع، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
اسلام ٹائمز: دعائے عرفہ کی تلاوت آغا سید مبشر حیدر زیدی نے کی، اس موقع پر شرکائے دعا نے اپنے رب کے حضور گریہ کناں ہو کر گناہوں کی مغفرت طلب کی۔ دعائے عرفہ کے دوران شرکائے دعا نے تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی یوم عرفہ کے موقع پر دعائیہ اجتماعات و مجالس شہادت سفیر حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کا انعقاد کیا گیا۔ اسی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن انچولی یونٹ اور دستہ امامیہ کے زیر اہتمام کراچی کی مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم ابن عقیلؑ کے روح پرور اجتماع کا انعقاد امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں کیا گیا۔ مرکزی دعائے عرفہ و مجلس عزا بمناسبت شہادت حضرت مسلمؑ ابن عقیلؑ میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دعائے عرفہ کی تلاوت آغا سید مبشر حیدر زیدی نے کی، اس موقع پر شرکائے دعا نے اپنے رب کے حضور گریہ کناں ہو کر گناہوں کی مغفرت طلب کی۔ دعائے عرفہ کے دوران شرکائے دعا نے تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عون جعفری نے نوحہ و استغاثہ باحضور امام زمانہ (عج) پیش کیا۔ بعد از دعائے عرفہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عروج زیدی نے مصائب حضرت مسلم بن عقیل (ع) بیان کئے۔ بعد ازاں نوحہ خوانی و سینہ زنی بھی کی گئی۔ مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم بن عقیلؑ کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم شرکائے دعا نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سے ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا مؤقف اپنانا ہوا تھا اور ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں 40 ہزار لوگوں کو یہاں بسایا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی، ان کی ترجیحات واضح نظر آرہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ٹی ٹی پی کو خوش کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہمیشہ دہشت گردوں کے مؤقف کی تائید کی، پی ٹی آئی اور کے پی حکومت کو کٹہرے میں لانے کا وقت قریب آ چکا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہو گئے، آپ تحریک طالبان سے کیا بات کرنا چاہتے ہیں۔؟ ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے، اب چیزیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ سے ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا مؤقف اپنانا ہوا تھا اور ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں 40 ہزار لوگوں کو یہاں بسایا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی، ان کی ترجیحات واضح نظر آرہی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور خیبر پختونخوا حکومت دہشتگردوں کے مؤقف کو گزشتہ 12 سال سے اپنائے ہوئے ہے، پی ٹی آئی اور خیبر پختونخوا کو کٹہرے میں لانے کا وقت قریب آچکا ہے، جو کام اور پالیسی غلط ہوگی اس کو کال آؤٹ کرنا چاہئے۔ وزیر مملکت نے واضح کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنی پالیسی سے دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو ڈی ریل کررہی ہے، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں، بنوں میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں کسی پی ٹی آئی لیڈر نے شرکت نہیں کی، اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی میں علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور علی امین گنڈاپور گروپ ہے، وزیراعلیٰ کے پی نے بات کی کہ پارٹی کے اندر گروپ بندی کھل کر سامنے آگئی ہے، انہوں نے کھل کر انکشاف کیا کہ پارٹی کے فیصلے غلط ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہئے کہ حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کو سپورٹ کرے، ان کی ترجیحات ہیں کہ بانی کی پیشیوں پر حاضری کو یقینی بنانا ہے، خیبر پختونخوا کے لوگ بھی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ وزیر مملکت قانون و انصاف نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ شاید پی ٹی آئی والے ہی دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔